عمران خان نے اداروں پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا، سید خورشید شاہ
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا کہنا ہے سندھ اور بلوچستان میں پانی کی کمی قدرتی قلت کی وجہ سے ہے آئندہ ہفتے بارشوں سے بہتری آجائے گی۔
سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کو پانی کی قلت سامنا ہے، تونسہ اور گڈو کے درمیان بیس ہزار شارٹ ہوگیا ہے. پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہائی کمیشن نے تونسہ اور گڈو کے درمیان کا جائزہ لیا۔
ان خیالات کا اظہار سید خورشید احمد شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شوق سے حکومت نہیں لی لوگ کہتے تھے اپوزیشن کچھ نہیں کررہی،عمران کو ہٹاؤ کی صدائیں بلند ہورہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا
تمام اسٹیک ہولڈرز فیصلوں میں شامل نہ ہوں تو حکومت چھوڑدیں ، شاہد خاقان
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا اگر عمران خان شوق سے لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو شوق پورا کریں ہم نے بھی پر امن لانگ مارچ کیا تھااور عمران خان نے اگر اداروں پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں ضرور آئے گا،کیونکہ عمران نے پہلے بھی پی ٹی وی سمیت دیگر اداروں پر حملہ کیا تھا۔
سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ سندھ اور بلوچستان کو پانی کی قلت سامنا ہے،لیکن یہ قدرتی قلت ہے،آئندہ ہفتے بارشوں کے باعث بہتری کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ تونسہ اور گڈو کے درمیان بیس ہزار شارٹ ہوگیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہائی کمیشن نے تونسہ اور گڈو کے درمیان کا جائزہ لیا، گرمی کی شدت کے باعث تونسہ کے مقام پر دس سے گیارہ ہزار کیوسک ضائع ہوسکتا ہے مزید آٹھ ہزار کیوسک پانی کہاں گیا یہ دیکھنا ہے، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد دیکھیں گے۔