اٹک پل سے گر کر جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن کی نماز جنازہ ادا
پی ٹی آئی کے کارکن سید احمد کنٹینر کی سائڈ لگنے سے اٹک پل کے نیچے گر گئے تھے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے اسلام آباد لانگ مارچ میں شامل مردان کے کارکن سید احمد جو اٹک پل سے گر کر جاں بحق ہوگئے تھے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔
نماز جنازے میں پی ٹی آئی مقامی ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اور پی ٹی آئی کے ورکرز کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
کیڈٹ کالج مستونگ میں گیسٹرو کی وباء ، 15 کیڈٹ اسپتال منتقل
پشاور میں فائرنگ، سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک
جاں بحق پی ٹی آئی ورکر سید احمد کباڑ کا کاروبار کرتا تھا گزشتہ روز بدقسمت سید احمد اپنے دکان پر بھی گیا تھا مگر قسمت میں موت لکھی تھی دکان بند کرکے اپنے گاوں نیو میاں گل کلی سے قافلے میں اسلام آباد لانگ مارچ جانے کے لیئے شریک ہوئے۔
قافلہ اٹک پل پہنچا تو کنٹینر کو ہٹانے کے دوران ایک سائیڈ لگنے سے سید احمد جان پل سے نیچے گر گئے ، پل کے نیچے پانی نہ ہونے کی وجہ سے سید جان کو سر پتھر سے ٹکرا گیا اور وہ جاں بحق وہ گئے۔
سید احمد جان کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے نیو میاں گل کلی میں ادا کردی گئی ، جنازے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں مقامی ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اور ورکرز نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مرحوم سید احمد کے بھائی کا کہنا تھا اگر پنجاب حکومت پر امن لانگ مارچ کی اجازت دے دیتی راستے بند نہ کرواتے شیلنگ نہ کرتے تو اتنی جانی او مالی نقصان نہ ہوتا مرحوم سیدا حمد کے چار بچے ہیں جن میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں