ٹی وی اسکرین پر ماسک پہننے کی تجویز
فرشتے اسلم نے تجویز دی کہ ایک ماہ کے لیے ٹی وی پر آنے والے تمام افراد ماسک پہنیں اور پھر کرونا کیسز کا جائزہ لیا جائے۔
تعلقات عامہ کی ایجنسی ‘ٹاکنگ پوائنٹ’ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر فرشتے اسلم نے سوشل میڈیا پر ماسک کے حوالے سے اہم سوال اٹھادیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں لکھا کہ ‘اگر ٹی وی لوگوں تک آگاہی پہنچانے کا اہم ترین ذریعہ ہے تو اسکرین پر آنے والے تمام افراد ماسک کیوں نہیں پہنتے؟’
If TV is the most effective medium, why can’t it be absolutely essential for everyone – everyone – coming on screen to wear a mask???? Why is that so difficult to understand??? Just do it for a month and see if the numbers come down. The scenario is already dangerous #WearAMask
— Fareshteh Aslam (@Fareshte) December 4, 2020
فرشتے اسلم نے تجویز دی کہ ایک ماہ کے لیے ٹی وی پر آنے والے تمام افراد ماسک پہنیں اور پھر کرونا کیسز کا جائزہ لیا جائے۔
کرونا وباء نے ہمارے طرز زندگی کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔ ماسک نہ صرف ہمیں وباء سے بچاتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے دوسرے بھی وائرس سے محفوظ رہتے ہیں۔
نیوز اینکرز، اداکار اور میزبان چاہیں تو اسکرین پر ماسک کی اہمیت کو اجاگر کرسکتے ہیں۔ لیکن افسوس کہ اب تک کسی فرد واحد یا چینل کی جانب سے ایسا کوئی اقدام سامنے نہیں آیا۔
پاکستان ان دنوں بری طرح کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ عوام کے مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کروناکے پھیلاؤ کے باعث پارلیمانی سرگرمیاں معطل
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے شہریوں کو عوامی مقامات پر نکلنے سے پہلے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ جبکہ ماسک نہ پہننے کی صورت میں ایک ہزار روپے تک جرمانہ بھی عائد ہوگا۔
کہا جاتا ہے کہ ہر اچھے کام کی شروعات گھر سے کی جائے تو بہتر ہوتا ہے۔ فرشتے اسلم جیو ٹی وی نیٹ ورک کے صدر عمران اسلم کی اہلیہ ہیں۔ اگر ماسک پہننے کی روایت جیو سے شروع کی جائے تو معاشرے پر خاظرخواہ نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔