وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید کی تصاویر سامنے آگئیں

اس سے قبل شیخ رشید کی حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو کال کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

پاکستانی سیاستدان اور سابق وزیر ریلوے شیخ رشید وزیر داخلہ بنتے ہی نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے منسوب فیس بک پیج پر شیخ رشید کی تصاویر اپلوڈ کی گئی ہیں۔ تصاویر کے ساتھ لکھا گیا کہ ‘شیخو میں تمہیں وہ ذلیل کروں گی کہ تمہاری آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی’۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں وزیر داخلہ کو ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی حریم شاہ سے منسوب اکاؤنٹ سے یہی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری تصاویر کے ساتھ لکھا گیا کہ ‘ان جی تو شیدے کی اس ویڈیو کا کس کس کو انتظار ہے؟ نیو ویڈیو مارکیٹ میں آگئی ہے، بہت جلد پیش کی جائے گی۔ سردی میں ہلکی پھلکی گرمی تو ہونی چاہیے’۔

ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید ایک لڑکی کے ساتھ موجود ہیں۔ جبکہ دوسری تصویر میں وہ لڑکی کے ساتھ ویڈیو کال پر موجود ہیں۔

 

 

ایک تصویر میں انہیں بیڈ پر نیم دراز ہوکر پیسے گنتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے صورتحال پر مزاحیہ تبصرے کرنا شروع کردیئے۔ کئی صارفین نے تبصروں میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘ویڈیو کب آرہی ہے؟’۔

ایک صارف نے شیخ رشید کی پیسے گنتے ہوئے تصویر ٹوئٹ کی۔ ساتھ ہی لکھا کہ ‘وزیر ریلوے کے منصب پر فائز جب شیخ صاحب گھر بیٹھے بھی ریلوے ٹکٹ کی بکنگ کیا کرتے تھے۔ چند صارفین نے کہا کہ اِس کارکردگی کی بنیاد پر انہیں وزیر داخلہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس شیخ رشید اور حریم شاہ کے درمیان ویڈیو کال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوچکی ہے۔

اس حوالے سے حریم شاہ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ شیخ رشید کے ساتھ کال پر بات کرنے والی ویڈیو اصل ہے۔ کل کو کوئی مسئلہ نہ بنے اس لیے ہم نے کال ریکارڈ کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

پیچیدہ سیاسی صورتحال میں شیخ رشید وزیر داخلہ

متعلقہ تحاریر