مشہور یوٹیوبر کا اجنبیوں کو 2021 ڈالرز کا تحفہ

یوٹیوبر نے سال 2021 کی مناسبت سے 2021 ڈالرز (تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے) انجان لوگوں میں تقسیم کیے۔

سال 2020 دنیا بھر کے لیے مشکل سال رہا۔ بڑی تعداد میں لوگ بےروزگار ہوئے۔ کچھ لوگوں نے اپنا گزر بسر کرنے کے لیے ایک سے زیادہ ملازمتیں کیں۔ اب 2020 گزر چکا ہے اور لوگ بہتردن دیکھنے کی امید کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ دوسروں کی زندگی بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکا کے ایک یوٹیوبر نے سال 2021 کی مناسبت سے 2021 ڈالرز(تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے) اجنبیوں میں تقسیم کیے۔

جوآن گونزالیز (جو یوٹیوب کا مشہور چینل ‘دیٹ واز ایپک’ چلاتے ہیں) نے حال ہی میں یوٹیوب پر ‘گِوِنگ پیپل 2021 ڈالرز اسٹارٹ آف دی ایئر’ کے نام سے ویڈیو اپلوڈ کر کے دلوں کو گرما دیا۔

یوٹیوبر جوآن کو ویڈیو میں سڑکوں پراجنبی لوگوں میں 2021 ڈالرز تقسیم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ مختلف لوگوں کو رقم دیتے ہیں اور پھر کیمرے سے دور ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

احمد شاہ کی نقل کرتے ہوئے یاسر نواز کی ویڈیو وائرل

بدھ کے روز اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو میں رقم وصول کرنے والوں کے دلچسپ ردعمل ریکارڈ ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک 7 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے