پاکستانی بجلی کے بریک ڈاؤن پر بھی غیر سنجیدہ کیوں؟
سوشل میڈیا پر صارفین نے 30 منٹس کے دوران 5 کروڑ میمز پوسٹ کیں اوراِس انتہائی سنجیدہ اور پریشان کُن معاملے کو بھی مذاق میں اڑا دیا۔
پاکستان میں سنیچر کی شب ہونے والے ملک گیر بجلی کے بریک ڈاؤن کے معاملے کو دنیا بھر کے اخبارات اور ذرائع ابلاغ نے سنجیدگی سے لیا لیکن پاکستانیوں نے اس مشکل صورتحال میں بھی لطف اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے ایک اندازے کے مطابق 30 منٹس کے دوران 5 کروڑ میمز پوسٹ کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں بی بی سی، دا نیویارک ٹائمز، ہندوستان ٹائمز اور ٹائمز آف انڈیا جیسے ذرائع ابلاغ نے اِس خبر کو تفصیل سے بیان کیا۔ اِس کے علاوہ دنیا بھر کے سیکیورٹی پر معمور اداروں نے بھی پاکستان میں بلیک آؤٹ پر پر نظر رکھی ہوئی تھی۔
ملک کے اندر بھی ایک طبقہ تھا جو فکرمند تھا کہ اچانک پورا ملک تاریکی میں کیسے ڈوب گیا لیکن سوشل میڈیا پر اس سنجیدگی کا عکس دکھائی نہیں دیا۔
پاکستان میں بجلی کی فراہمی اچانک منقطع ہوجانے کو بی بی سی نے اِس طرح کور کیا۔
پڑوسی ملک انڈیا کے اخبار دا ہندوستان ٹائمز نے بھی اسے کور کیا اور ٹوئٹر پر صارفین کے غصے کا ذکر بھی کیا ہے
پاکستان میں سنیچر کی شب ہونے والے بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن کے بعد اتوار کی صبح بحالی شروع ہوئی جو سہ پہرتک جاری رہی۔ حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے حسبِ روایت اس معاملے پر بھی تنقید کرنے میں کوئی کسرنہ چھوڑی۔
وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے پریس کانفرنس میں بریک ڈاؤن کی وجہ بتائی تو مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسے جھوٹ کا خبرنامہ قرار دیا۔
2006 میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں بلیک آؤٹ ہو اتھا تو شہریوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانوں کو لوٹ لیا تھا۔ اس کے برعکس پاکستان تاریکی میں ڈوبا تو یہاں چوری یا ڈکیتی کا کوئی واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے اس موقع کو بھی تفریح کا ذریعہ بنادیا۔
سینئر صحافی مہرین زہرا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں میمزکا ایک تھریڈ تشکیل دیا۔
Hilarity ensues on Twitter as national grid breakdown plunges #Pakistan into darkness. Funny Twitter wins again. A thread of memes on the #PakistanBlackout pic.twitter.com/83hbPfTHxH
— Mehreen Zahra-Malik (@mehreenzahra) January 9, 2021
یہ بھی پڑھیے
اور پورے پاکستان کی بجلی گُل ہوگئی
ایک صارف نے اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں وہ گوگل پر بجلی کے بغیر موبائل چارج کرنے کا طریقہ تلاش کر رہے ہیں۔
Open it for a Surprise 😂😂😂#BlackOutPakistan #electricity #Blackout pic.twitter.com/tvztzsFlcv
— ء (@Oyehamxi) January 9, 2021
سنی ظفر نامی صارف نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بالآخر عمران خان نے پاکستان میں نائٹ موڈ متعارف کروادیا’۔
Finally imran khan introduces night mood in Naya pakistan #Blackout pic.twitter.com/Yl2Nvp1aGl
— Sunny Zaffar (@zaffar_sunny) January 9, 2021
ایک صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں بجلی کے بورڈ میں درجنوں موبائل ایک ساتھ چارج پر لگے ہوئے ہیں۔ صارف نے تصویر کے ساتکھ لکھا کہ ‘بجلی کی بحالی کے بعد کے مناظر’۔
Light recover honay k baad k manazir#BlackOutPakistan pic.twitter.com/ayPxS8u4JC
— Thanos 😈😈😈(amraha ka katega 15 jan 🎂🎉) (@tu_jaa_yahan_se) January 10, 2021
سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ پاکستان کے مشہور اداکار و اداکاراؤں نے بھی مزاحیہ ٹوئٹ کیے۔ ادکارہ زارا نور عباس نے لکھا کہ ‘چلو جی میرا بگ باس کا ایپی سوڈ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہا اس نیٹ ورک پر۔
Chalou jee! Mera Big Boss ka episode bhi download naheen horaha iss network per. WiFi bhi naheen.
Aj eviction day tha yaaar! #Blackout— Zara Noor Abbas Siddiqui (@ZaraNoorAbbas) January 9, 2021
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آئی فون کی بیٹری بھی ختم ہورہی ہے’۔
IPHONE BATTERY IS DYINGGGGG 😭 BIG BOSSSSS!! 😭😭😭😭
— Zara Noor Abbas Siddiqui (@ZaraNoorAbbas) January 9, 2021
اداکارہ و گلوکارہ مومنہ مستحسن نے لکھا کہ ‘ہماری تاروں میں پیدا ہونے والی خرابی۔ اُمید کرتی ہوں کہ سب محفوظ ہوں’۔
“The Fault in Our Taars” 😂 #blackout #electricity lol. Jokes apart, hope everyone is staying safe.
— Momina Mustehsan (@MominaMustehsan) January 9, 2021
ڈاکٹر شائستہ لودھی نے معاملے پر سنجیدہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں جو اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں’۔
Meanwhile, please pray for all those who are currently on ventilators. I hope every hospital in Pakistan has adequate power supply backup during this time.#blackout#electricity
— Dr. Shaista Lodhi (@IamShaistaLodhi) January 9, 2021