ڈچ وزیراعظم مارک روٹے کا استعفیٰ عمران خان کے لیے سبق

مارک روٹے نے استعفیٰ دینے کے بعد پریس کانفرنس کی اور پھر سائیکل پر چلے گئے۔

نیدرلینڈز ہمیشہ سے مثالی جمہوری اقدار کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی گفتگو کا محور رہا ہے۔ ڈچ ہم منصب مارک روٹے کی سائیکل سواری کا بھی انہوں نے کئی مرتبہ ذکر کیا ہے۔

نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹے نے اس بار بھی روایت کو برقرار رکھا۔ انہوں نے استعفیٰ دینے کے بعد پریس کانفرنس کی اور پھر سائیکل پر چلے گئے۔

اب نیدرلینڈز کی کابینہ قائم رہے گی لیکن مارچ میں اگلے انتخابات تک نگراں کا کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز کی حکومت نے شہریوں پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا اور ہزاروں خاندانوں کو چائلڈ سبسڈی کی رقم واپس کرنے پر مجبور کیا تھا۔ ٹیکس عہدیداروں کے ذریعے کچھ دوہری شہریت رکھنے والے والدین کو تحقیقات کے دائرے میں لایا گیا تھا۔

مارک روٹے یورپ کے طویل ترین عرصے تک اقتدار میں رہنے والے رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 2010 میں عہدہ سنبھالا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ہالی ووڈ کے پسندیدہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہیں جوبائیڈن

ادھر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بتاتے رہے ہیں کہ جمہوری ممالک میں حکومتیں جب اسکینڈل کی زد میں آتی ہیں تو عہدوں چھوڑ دیتی ہیں۔ لیکن جب سے وہ خود اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے اس پر عملدرآمد نہیں کیا۔

عمران خان کی حکومت کو چینی اورآٹے جیسی بنیادی اشیاء سے متعلق اسکینڈلز کا سامنا ہے۔ پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔

لیکن عمران خان ڈچ وزیراعظم کے اقدامات کے برعکس دکھائی دیتے ہیں جنہوں نے اپنی حکومت پر الزامات لگنے کے بعد سبکدوشی اختیار کرلی۔عمران خان کے لیے ڈچ وزیراعظم ایک واضح مثال ہیں جنہوں نے اسکینڈل کی زد میں آنے کے بعد استعفیٰ دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر