انڈیا کے سنیما گھروں میں فلم بینی کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی

مہاراشٹر میں 25 ہزار 681 نئے کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جسے کرونا سے متاثر ہونے والی انڈیا کی بدترین ریاست قرار دیا گیا ہے۔

کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے پوری دنیا ایس او پیز پر سختی سے عمل کر رہی ہے۔ انڈیا میں اب سنیما گھروں میں فلم دیکھنے کے لیے عوام کو کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ 

انڈیا میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ انڈین ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے سینما گھروں میں جانے والے لوگوں کے لیے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کروانے کا اعلان کیا ہے جو 22 مارچ سے نافذ کیا جائے گا۔

تجارتی تجزیہ کار امود مہرہ نے کہا ہے کہ نئے قوانین کے بعد ملٹی پلیکس فلمی ٹکٹوں کی فروخت میں زبردست تبدیلی آئے گی۔ لوگ لمبی قطار میں کھڑے ہونے اور سنیما گھروں میں داخلے سے قبل ہچکچاہٹ کا شکار ہوجائیں گے۔

انڈیا میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے والوں کو سینما گھروں میں جانے کی اجازت ملے گی اور اس کے لیے عوام کے پاس کرونا ٹیسٹ کی منفی رپوٹ ہونا لازمی ہوگی۔

مداح اس سال بالی ووڈ کے کچھ بڑے ناموں کے ذریعے شیڈول کردہ فلموں کی ریلیز کے بارے میں بے چین ہیں۔

دوسری جانب انڈین صحافی وائرل بھیانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک عورت کو برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ملازم کے ساتھ لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس نے انہیں کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدبیر کے طور پر ماسک پہننے کو کہا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

یہ بھی پڑھیے

مودی نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین تو لگوائی لیکن احتیاط بھول گئے

بی ایم سی مارشل کی شناخت اشوانی چوان کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے کرونا وائرس کے معاملات میں دن بہ دن اضافہ ہونے کے بعد خاتون سے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے کا کہا تھا جس کی خلاف ورزی کا جرمانہ 200 انڈین روپے ہے۔

اس کے جواب میں 35 سالہ مارشل ورکر پر خاتون مسافر نے حملہ کیا جو سماجی فاصلے کے اصولوں کی خلاف ورزی کررہی تھیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انڈین ریاست مہاراشٹر میں 25 ہزار 681 نئے کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مہاراشٹر کو کرونا سے متاثر ہونے والی انڈیا کی بدترین ریاست قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر