بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا
ویرات کوہلی اکتوبر 2017 سے ون ڈے انٹرنیشنل میں آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر براجمان تھے لیکن اب ان کی جگہ بابر اعظم نے لے لی ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پچھاڑ کر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 76 کی اوسط سے 228 رنز بنائے ہیں جس میں ان کی ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں کرکٹ کا ستارہ عروج پر
سیریز شروع ہونے سے پہلے بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود تھے اور پہلے نمبر پر انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی براجمان تھے۔ ویرات کوہلی اکتوبر 2017 سے ون ڈے انٹرنیشنل میں آئی سی سی کی درجہ بندی میں اول نمبر پر تھے۔
Babar Azam has dethroned Virat Kohli who was at the top since 2017 to become no.1 batsman in ODI rankings, what a moment for our captain, sheer hard work, perseverance, hunger to perform for country and now gets the reward, what an amazing achievement. pic.twitter.com/TKchwPQQYk
— Mani 🇵🇰 (@TweetsMani14) April 14, 2021
تاہم اب اس درجہ بندی میں سب سے اوپر پاکستانی بلے باز بابر اعظم آگئے ہیں جس کی وجہ سے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
Babar Azam 🔝🔥
The Pakistan captain has overtaken Virat Kohli to become the No.1 batsman in the latest @MRFWorldwide ICC men’s ODI rankings 👑 pic.twitter.com/krxoKRDsSY
— ICC (@ICC) April 14, 2021
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’آئی سی سی رینکنگ‘ کے نام سے ٹرینڈ چل پڑا ہے جس میں کرکٹ شائقین بابر اعظم کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔