نیوزی لینڈ نے انڈیا کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا
دبئی میں منعقدہ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں مکمل کرلیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔ دبئی میں منعقدہ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں مکمل کرلیا۔
نیوزی لینڈ سے ڈیرل مچل نے 49، کین ولیمسن نے 33، مارٹن گپٹل نے 20 جبکہ ڈیون کون وے نے 2 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ راکھی ساونت اور پاکستانی فنکاروں کی تصاویر وائرل
انڈیا کی جانب سے جسپریت بمرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کے بالر اِش سدھی کے نام رہا جنہوں نے چار اوورز میں 17 رنز دے کر 2 بھارتی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔









