ٹام ہینکس بغیر دعوت کے شادی میں شریک، نوبیاہتا جوڑا خوشی سے سرشار

دسیمبر اور تاشیہ کی شادی 22 اکتوبر کو ہوئی اور انہیں مسرت انگیز حیرت ہوئی جب ٹام ہینکس نے بھی ان کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

ہالی ووڈ کے آسکر انعام یافتہ اداکار ٹام ہینکس نے ایک جوڑے کی شادی کی تقریب کو یادگار بنا دیا، وہ سینٹا مونیکا میں نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد دینے پہنچ گئے۔

دسیمبر اور تاشیہ کی شادی 22 اکتوبر کو ہوئی اور انہیں مسرت انگیز حیرت ہوئی جب ٹام ہینکس نے بھی ان کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

آسکر ایوارڈز کی تقریب ہمیشہ کی طرح منعقد ہوگی

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان میں ہوگی

اب ہم بجا طور پر کہہ سکتے ہیں کہ ہماری شادی کا دن بہت یادگار ہے۔ میری زندگی کا سب سے اچھا دن زندگی بھر کے لیے یادگار بن گیا ہے۔ شکریہ ٹام ہینکس کہ آپ نے اس خوبصورت دن کو مزید با رونق بنا دیا۔ ان خیالات کا اظہار دلہے دسیمبر نے کیا۔

دسیمبر نے بتایا کہ ٹام ہینکس نے ہماری تقریب کا جائزہ لیا اور ہم دونوں میاں بیوی کو بہت سی نصیحتیں دیں، ہماری بہت تعریف کی۔

اس شادی کی تقریب کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں 65 سالہ ٹام ہینکس کو نوبیاہتا جوڑے سے مل کر مبارک باد دیتے ہوئے اور ان کے ساتھ تصاویر کے لیے پوز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی ممالک میں یہ روایت ہے کہ وہاں اداکار اور گلوکار بن بلائے مہمان بن کر عام شہریوں کی شادی میں شرکت کرتے ہیں۔

اس طرح نوبیاہتا جوڑے کی خوشیاں دوبالا ہو جاتی ہیں۔ اس سے قبل مشہور امریکی پاپ بینڈ مرون 5 نے بھی بیک وقت کئی شہریوں کی شادی میں بغیر دعوت کے شرکت کی اور گانا بھی گایا۔

یوٹیوب پر اس گانے "شوگر” کی ویڈیو کو 3.5 بلین مرتبہ دیکھا جا چکا ہے یعنی تقریباً دنیا کی آدھی آبادی وہ گانا دیکھ چکی ہے۔

متعلقہ تحاریر