شاداب خان نے کرکٹ ایکسپرٹ کی خواہش پوری کردی

کرکٹ ایکسپرٹ مظہر سعید نے کہا کہ شاداب خان مچل مارش کو آؤٹ کریں گے، پاکستانی ٹیم کی جیت کے لیے بھی پرامید۔

کرکٹ ایکسپرٹ مظہر ارشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی 20 میچز میں لیگ اسپن پر مچل مارش کا اوسط اسکور صرف 13 رنز ہے، شاداب اسے آج آؤٹ کریں گے؟

اور صرف 20 منٹ بعد ہی شاداب خان نے ایسی گیند کروائی کہ مچل مارش آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

مظہر نے بعد ازاں اپنی ٹویٹ کی ہی ستائش کرتے ہوئے ایک نئی ٹویٹ لکھی کہ ڈیٹا جیتتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا خواتین کی پی ایس ایل شروع کرنے کا عندیہ

ٹی 20ورلڈکپ سیمی فائنل: شنیرا اکرم میکے یا سسرال میں سے کسے سپورٹ کریں گی؟

اسی طرح مظہر ارشد نے ایک اور ٹویٹ بھی کی ہے جس میں پوری پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی ہو رہی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اس ٹی 20 ورلڈ کپ میں کوئی ٹیم 175 سے زیادہ رنز کا ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکی ہے۔

کیا ہی اچھا ہو کہ ان کی بات سچ ثابت ہوجائے۔

متعلقہ تحاریر