والد کے بغیر پاسپورٹ کیوں نہیں بن سکتا؟ قوم کی بیٹی کا سوال!

نادرا آفس میں والد کو لائے بغیر دستاویزات کیوں نہیں مل سکتے؟ نادرا منشتر گھرانے کے بچوں کے لیے نئی اور موثر پالیسی تشکیل دے۔

معروف شخصیت زارا شاہ جہاں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی ہے کہ ابھی ابھی پاسپورٹ آفس سے واپسی ہوئی ہے اور انہوں نے والد کی موجودگی کے بغیر میری بیٹیوں کے پاسپورٹ بنانے سے انکار کر دیا ہے۔

زارا نے مزید لکھا کہ وہ لوگ کیا کرتے ہوں گے جن کے والد نہیں ہیں؟

یہ نہایت اہم مسئلہ ہے جس کی طرف نادرا حکام کی توجہ بار بار دلائی جاتی ہے لیکن ناجانے نادرا ایسے کیا کام کرنے میں مصروف ہے کہ اس متعلق کوئی پالیسی نہیں بنائی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیے

نادرا منتشر گھرانوں کے بچوں کی مشکل دور کرے

الیکشن کمیشن ڈانٹ سکتا ہے، یہ ان کا حق ہے، چیئرمین نادرا

ادبی شخصیت جناب امر جلیل صاحب نے چند ماہ قبل اس حوالے سے متواتر کالمز لکھے ہیں کہ ایسے افراد جن کے والد بچپن میں ہی انہیں چھوڑ جائیں، کیا انہیں قومی شناختی کارڈ نہیں دیا جائے گا؟ اُن کا کیا قصور ہے؟

چیئرمین نادرا طارق ملک بہت زیرک شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے نادرا میں کئی اصلاحات کی ہیں۔ اتنے سخت اصول و قوانین وضع کیے گئے ہیں کہ ملک دشمن عناصر پاکستانی پاسپورٹ لیے گھومتے ہیں لیکن منتشر گھرانے کے بچوں کو پاسپورٹ نہیں مل سکتا۔

انہیں اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ جلد از جلد ایک نیا اور موثر لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ وہ بچے جن کے والدین کی علیحدگی ہوچکی ہے، والد فوت ہوگئے ہیں یا چھوڑ کر جا چکے ہیں ان بچوں کو قانونی دستاویزات کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ تحاریر