نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے
نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور راہداری سے پاکستان پہنچے،بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت
بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلیے پاکستان پہنچ گئے۔
نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور راہداری سے پاکستان پہنچے اور دربار صاحب جاکر مذہبی رسومات ادا کیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان سے تعلقات: نوجوت سنگھ سدھو وزیراعلیٰ نہ بن سکے
کرتارپور: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت کابینہ کے اراکین پہنچ گئے
بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلیے بھارت سے آئے 3 ہزار سکھ یاتری بھی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔
پاکستان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے 30 نومبر تک پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کردی ہے۔ سکھ یاتریوں نے پاکستان کی جانب سے کئے گئےانتطامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ I سدھو نے 2 سال قبل کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔اس موقع پر انہوں نے کرتارپور راہدری کھولنے میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں گلے لگالیا تھا۔
بھارتی پنجاب کے حالیہ ریاستی انتخابات میں نوجوت سنگھ سدھو وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے تاہم اس موقع پر بھارتی میڈیا کی جانب سے سدھو کی جنرل قمر جاوید باوجوہ کے ساتھ تصویر کو لے کر پروپیگنڈا کیا گیاتھا جس کے باعث کانگریس نے بھارتی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلیے نوجوت سنگھ سدھو کا نام واپس لے لیا تھا۔