فیڈرل بی ایریا میں گیس کی فراہمی معطل، شہریوں نے سلنڈرز کا استعمال شروع کردیا
سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے دنیا چاند پر چلے گئی ہے ہم لائنوں میں پڑے ہوئے فالٹس کو روایتی طریقوں سے ٹھیک کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں گیس پائپ لائن کی مرمت کے کام کی وجہ سے فیڈرل بی ایریا اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔
فیڈرل بی ایریا کے جن بلاکس میں گیس کی فراہمی معطل ہے ان میں 15، 16، 17، 20، 21 اور بلاک نمبر 22 شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نسلہ ٹاور متاثرین کو کوئی سیاسی جماعت انصاف نہ دلوا سکی
سپریم کورٹ نے کراچی کی تین متنازع ترین تعمیرات کا فیصلہ جاری کردیا
صبح 8 بجے سے بند ہونے والی گیس کی فراہمی ابھی تک شروع نہیں کی گئی ہے جس کے وجہ سے شہریوں نے گھروں میں کھانے اور چائے بنانے کے لیے مہنگے گیس سلنڈرز کا استعمال شروع کردیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اپنے صارفین کو یقین دلایا تھا کہ گیس پائپ لائن کی مرمت کے لیے ضرورت سے زیادہ افرادی قوت لگائی گئی ہے تاکہ کم سے کم وقت میں کام کو مکمل کرلیا جائے تاہم ابھی تک گیس کی فراہمی شروع نہیں کی گئی ہے۔
علاقے کے سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارے محکموں کے پاس وہ جدید سہولیات نہیں ہیں جس سے گیس لائنوں میں پڑنے والے فالٹس کو جلد از جلد ختم کیا جاسکے ۔ مگر جب ٹیکسز کو دیکھتے ہیں تو اصل گیس کی قیمت سے زیادہ رقم ٹیکسز کی مد دی جارہی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لائنوں میں پڑنے والے فالٹس کو روایتی طریقوں سے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ دنیا چاند پر چلے گئے ہیں ہم ادارے چگاڑو طریقے سے کام نکالنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کیسی بات ہے کہ فالٹ صرف صارفین کے گھروں کی آنے والی لائنوں میں پڑتے ہیں مگر کسی وزیر ، ایم پی ایز اور ایم این ایز کے گھروں کی جانب جانے والی لائنوں میں پڑتے ہیں۔ اور اگر کبھی غلطی سے کوئی فالٹ پڑ جائے تو اس ایریا کا ایکسین بچارا یا تو معطل ہو جاتا ہے یا پھر نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔









