50واں یوم ہنگور، پاک بحریہ کا خصوصی ویڈیو پیغام ریلیز

کراچی: پاک بحریہ آج اپنا 50 واں ہنگور ڈے منا رہی ہے اور اس سلسلے میں ایک خصوصی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ یہ دن ہمیں آبدوز ہنگور کے عملے کی بہادری، استقامت اور حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم ہنگور کے موقع پر پاک بحریہ نے خصوصی ویڈیو جاری کی جس میں آبدوز ہنگور کی دشمن کے خلاف کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں آبدوز ہنگور نے فتح کا جھنڈا بلند کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

آئندہ ٹی ایل پی کی حمایت کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنے گی، علامہ سعد رضوی

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

ہر سال 9 دسمبر کو پاک بحریہ سب میرین ہنگر کی یاد میں نیشنل ہنگور ڈے مناتی ہے جس کے آج 50 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آبدوز ہینگور کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار ہنگور آبدوز سے بحری جنگی جہاز کو تباہ کیا گیا تھا۔

قومی یوم ہنگور کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ ہم اس دن کو نہ بھولے ہیں اور نہ ہی ہمارا دشمن بھولے گا۔ آبدوز ہنگور کا واقعہ جنگی تکنیکی مہارت کی بہترین مثال قرار دیا جا سکتا ہے۔

ہنگور ڈے کے اپنے پیغام میں امیر البحر نے کہا کہ آبدوز ہنگور نے جو تاریخ رقم کی ہے اسے دشمن کے جارحانہ عزائم کے جواب میں سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی بہترین عملی مثال کہا جا سکتا ہے۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ یہ دن ہمیں آبدوز ہنگور کے عملے کی بہادری، استقامت اور حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے۔

امیر البحر نے کہا کہ ہنگور کی کارکردگی شاندار رہی، بہادری اور لگن کی کئی داستانیں لکھی جاچکی ہیں جن میں آبدوز غازی اور ہنگور کے علاوہ آپریشن سومناتھ شامل ہیں۔ پاک بحریہ وطن کی حفاظت کے لیے ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ تحاریر