ایمیزون کے گودام میں طوفان کے باعث اموات پر دل شکستہ ہوں، جیف بیزوس

امریکی ریاست الینوائے میں ایمیزون کے گودام میں طوفانی بگولوں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ 6 ملازمین ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس نے کہا کہ وہ ہفتے کے روز امریکی ریاست الینوائے میں طوفانی بگولوں سے ایمیزون کے ایک گودام میں ہونے والے جانی نقصان پر دل گرفتہ ہیں۔ طوفانی بگولوں سے گودام میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

چیف بیزوس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم وہاں اپنے ساتھیوں کے کھونے پر دل شکستہ ہیں، اور ہمارے ہمدردیاں اور دعائیں ان کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

کراچی کا جوڑیا بازار، مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے سہولت کا مسکن

نومبر میں پاکستانی برآمدات جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ

امریکی  ریاست  الینوائے سمیت مٹی اور ہوا کے بگولوں نے امریکا کی چھ ریاستوں کو بری طرح سے متاثر کیا ہے جس سے 70  سے 80 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلاشبہ ہم تاریخ کے بدترین اور سب سے بڑے طوفان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

خیال کیا جاتا ہے کہ کرسمس سے پہلے رات کی شفٹ میں کام کرنے والے ایمیزون کے 100 ملازمین اس وقت پھنس گئے تھے جب طوفانی بگولوں کی زد میں آکر گودام گر گیا تھا، اور یہ ابھی تکی واضح نہیں ہوسکا کہ کتنے ملازمین ابھی گودام میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ہفتے کے روز ایڈورڈز وِل کے فائر چیف جیمز وائٹ فورڈ نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ 45 افراد کو عمارت سے بحفاظت باہر نکالا گیا تھا، ایک شدید زخمی شخص کو علاج کے لیے ہوائی جہاز سے اسپتال لے جانا پڑا جبکہ کم از کم چھ کی موت ہو چکی ہے۔

جیمز وائٹ فورڈ کا کہنا تھا کہ ہم ابھی ریسکیو آپریشن شروع کررکھا ہے اور ہماری توجہ اس وقت بحالی جانب زیادہ ہے، تاہم ہمیں خدشہ ہے کہ اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایمزون کے مالک جیف بیزوس نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "تمام ایڈورڈزول کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایمیزون کی ٹیم ان کی مدد کے لیے پرعزم ہے اور اس بحران میں ان کے شانہ بشانہ رہے گی۔”

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ "ہم ان تمام افراد کا تہے دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے جنہوں نے اس مشکل وقت میں سائٹ پر انتھک محنت کی۔”

متعلقہ تحاریر