پاکستانی باکسر عثمان  وزیر  اور آصف ہزارہ  نےباکسنگ کے دو عالمی مقابلے جیت لئے

گزشتہ برس عثمان وزیر نے انڈونیشیا کے بی ایس لوپز کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرکے ایشین ٹائٹل کا دفاع کیا تھا،

پاکستانی باکسر عثمان وزیر اورآصف ہزارہ  نے ایک اور بین الاقوامی  مقابلہ جیت کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ، متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہونے والے ورلڈ باکسنگ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں تنزانیہ کے ٹاپ باکسر روسٹا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 دوسری جانب پاکستان کے آصف ہزارہ نے حریف کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل جیت لیا، آصف ہزارہ نے یوگینڈا کے باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔گورنر گلگت بلتستان نے عثمان وزیر کو ایک اور عالمی اعزاز جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں ملک کا روشن ستارہ، جی بی کی شناخت قرار دیا۔

گزشتہ برس باکسر عثمان وزیر نے ایشین ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا، عثمان وزیر نے انڈونیشیا کے بی ایس لوپز کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا تھا، حریف باکسر زخمی ہوکر رنگ سے چلے گئے تھے۔ دوسرے مقابلے میں آصف ہزارہ نےانڈونیشیا کے جیک کو ناک آؤٹ کیا تھا جبکہ کامران وہاب نے افغانستان کےعبد اللہ کو ہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

باکسنگ لیجنڈ کے صاحبزادے نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

فردوس کا مریم کو باکسنگ چیلینج سیاست کی نئی پستی

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ورلڈ باکسنگ مڈل ایسٹ   چیمپئن شپ  میں عثمان وزیر اور آصف ہزارہ کو ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان وزیر اور آصف ہزارہ جیسے نوجوان پاکستان کا فخر ہیں۔

انھوں نے  کہا کہ عثمان وزیر نے ایشین ٹائٹل کے بعد اب ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ ٹائٹل بھی جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ ٹیم کے سابق کپتان آصف ہزارہ کو بھی ایشین ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں ، عثمان وزیر اور آصف ہزارہ جیسے نوجوان پاکستان کا فخر ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور عوام عثمان وزیر جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی پشت پر کھڑی ہے ، عثمان وزیر کا اگلا ٹارگٹ اولمپکس میڈل ہونا چاہیے ، مجھے امید ہے کہ عثمان وزیر پاکستان کے لئے اولپمک میڈل حاصل کریں گے۔

متعلقہ تحاریر