بھارت میں پہلے ہم جنس پرست جوڑے کی دھوم دھام سے شادی

بھارت میں پہلے ہم جنس پرست جوڑے نے 8 سالہ طویل  تعلق کے بعد  شادی کرلی ۔شادی کی تقریب میں دونوں مردوں کے  کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پنجاب اور بنگال کی رسومات بھی ادا کی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 34 سالہ ابھے ڈانگے اور 31 سالہ سپریو چکروتی نے شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں پہلا ہم جنس پرست جج تعینات، فرحان اختر کا خراج تحسین

ویٹیکن ہم جنس پرستی کی اجازت کیوں نہیں دے رہا؟

ہم جنس پرست جوڑے کی شادی میں اُن کے عزیز و اقارب بھی  پورے جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئے۔

شادی کے سلسلے میں مہندی ،مایوں اور سنگیت کی محافل کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ پنجاب اور بنگال کی شادی کی روایتی رسومات بھی ادا کی گئیں۔

ہم جنس پرست جوڑے نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں بھی پہنائیں اور دونوں کا ایک شاندار ولیمہ بھی ہوا ۔

ہم جنس پرست جوڑے کی پہلی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر 8 سال قبل ہوئی تھی اور تب سے وہ ایک دوسرے سے مل رہے تھے۔دونوں کے مضبوط تعلق کی بنیاد پر اہل خانہ نے دونوں کے درمیان اس رشتے کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے رواں برس ہی ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ تحاریر