حکومت کا الیکٹرک گاڑیوں کے لئے نئی آٹو پالیسی لانے کا فیصلہ

نئی پالیسی کے تحت کارساز کمپنیز  کے لیے 2026 تک 10 فیصد ، 2025 تک 7 فیصد جبکہ 2024 تک 4 فیصد گاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

حکومت نے نئی آٹو پالیسی کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کیلئے مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مقامی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 سے ایک فیصد اور پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی 1 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے نئی آٹو انڈسٹری اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ نئی آٹو پالیسی کے تحت چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز ہے۔ 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز ہے۔ چھوٹی گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ادارہ شماریات کی فاش غلطی نومبر میں ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ بنی

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور کاٹی کے درمیان شہر کی صفائی کا معاہدہ

حکومتی نئی آٹو پالیسی کے مطابق چھوٹی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ ٹیکس چھوٹ کا اطلاق چھوٹی درآمدی گاڑیوں پر بھی کرنے کی تجویز ہے۔ درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ پر ہر سال نظر ثانی کی تجویز ہے۔

نئی آٹو پالیسی کے تحت گاڑیوں کا برآمدی ہدف مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ کار ساز کمپنیوں کو 2026 تک 10 فیصد برآمدات کا ہدف دینے کی تجویز ہے۔ کار ساز کمپنیوں کیلئے آئندہ سال میں 2 فیصد گاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف ہے۔ کار ساز کمپنیوں کیلئے 2024 میں 4 فیصد گاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف بھی شامل ہے۔ کار ساز کمپنیوں کیلئے 2025 میں7فیصد گاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف ہے۔ گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات تجویز ہے ۔ وزارت تجارت کو بیرونی ممالک کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری دینے کی تجویز ہے۔ گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی برآمدات کے لیے ٹیکس مراعات کی تجویز ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کی سی بی یو کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 25 سے کم کرکے 10 فیصد ہوگی ۔ موٹرسائیکل کے الیکٹرک پرزہ جات پر ایک فیصد کسٹم ڈیوٹی ہوگی۔ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کرکے 8٫5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہائبریڈ سی بی یو کی امپورٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی جائے گی۔ 1800 سی سی سے اوپر کی ہائبریڈ گاڑیوں پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کم کی جائے گی۔

نئی آٹو پالیسی کے تحت 1800 سی سی سے کم ہائِبریڈ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی صفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آٹو پالیسی کے تحت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے سخت فیصلے کئے گئے ہیں ۔ حفاظتی معیارات پر پورا نہ کرنے پر گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حفاظتی معیارات پورا نہ کرنے پر مقامی گاڑیوں کی تیاری پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 30 جون 2022 کے بعد حفاظتی معیارات پورے نہ کرنے پر پابندیاں عائد ہوں گی۔

متعلقہ تحاریر