پی آئی اے کی فلائٹ میں سانتا کلازدیکھ کر دنیا حیران
بھارتی صحافی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، اشوک سوائم کہتے ہیں پی آئی اے کے پاس بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کیلئے سانتا ہے۔ ایک 'سیکولر' ملک کیلئے سبق ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی فلائٹ میں سانتا کلاز دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی صحافی عائشہ ٹیمی حق کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر ٹوئٹ کی گئی۔
ٹوئٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی فلائٹ میں سانتا کلاز بچوں میں تحائف تقسیم کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے
بلدیاتی الیکشن سے قبل ن،جنون اور جیالوں نے لاہور پر نظریں گاڑ ھ لیں
اسلام آباد سے کراچی جانے والی فلائٹ میں سانتا جینگل نے بیلز، کرسمس ٹری، کانفیٹی بال سمیت دیگر تحائف بچوں میں تقسیم کررہے تھے۔ جس پر بچے پرجوش اور لوگوں نے تالیاں بھی بجائیں اور سانتا کلاز کے ساتھ کرسمس سانگ بھی گایا۔
Sometimes @Official_PIA gets it so right #Santa on the flight from Islamabad to Karachi distributing gifts to jingle bells 🎄🎊🎅 🎁 kids were thrilled and people clapped and sang along #tistheseason pic.twitter.com/4AOr9OhBua
— Ayesha Tammy Haq (@tammyhaq) December 23, 2021
پاکستانی صحافی عائشہ ٹیمی حق کی جانب سے ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد بھارتی صحافی اشوک سوائم نے بھی ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Pakistan’s official Airlines PIA has a Santa to distribute gifts to kids. A lesson for a ‘secular’ country where Christians are not even allowed to pray during Christmas days. pic.twitter.com/rYfNtLo03Y
— Ashok Swain (@ashoswai) December 23, 2021
اشوک سوائم نے کہا کہ پاکستان کی سرکاری ایئرلائنز پی آئی اے کے پاس بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کیلئے سانتا ہے جو کہ ایک سیکولر ملک کیلئے کسی سبق سے کم نہیں، جہاں عیسائیوں کو کرسمس کے دنوں میں نماز پڑھنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔









