نیشنل سیونگ سینٹر کا نئے سال پر صارفین کو نیا تحفہ دینے کا اعلان

ترجمان این ایس سی کا کہنا ہے کہ ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز صارفین نئی سہولت کے ذریعے یوٹیلیٹی بل اور ان لائن خریداری کرسکیں گے۔

نئے سال کا حکومت کی جانب سے نیا تحفہ ، نیشنل سیونگ سینٹر (این ایس سی) نئے سال کے پہلے مہینے کے وسط میں اپنے صارفین کے لیے اے ٹی ایم کی سہولت متعارف کرائے گا۔

نیشنل سیونگ سینٹر (این ایس سی) کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیا ہے کہ نیا سال لاکھوں سرمایہ کاروں کو راحت دینے والا سال ہوگا۔ واضح رہے کہ اے ٹی ایم کا سافٹ لانچ حال ہی میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

نیپرا نے ایک مرتبہ پھر صارفین پر بجلی گرانے کا پروگرام بنا لیا

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی مالیت20ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

نیشنل سیونگ سینٹر (این ایس سی) کے ترجمان کے مطابق نئی اے ٹی ایم سروس کے ذریعے صارف روزانہ کی بنیاد پر 25000 روپے کی حد تک کیش ٹرانسفر کرسکے گا۔ جبکہ روزانہ پی او ایس اور فنڈ ٹرانسفر کی حد ہر ایک 100,000 روپے ہوگی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ این ایس ایس کے ذریعے ڈیبٹ کارڈ ہولڈر صارفین یوٹیلیٹی بل اور آن لائن خریداری پر بھی ادائیگی کرسکیں گے۔

متعلقہ تحاریر