کیا سام سنگ کمپنی اب دوائیاں بھی بنائے گی؟
کورین اخبار کوریا اکنامک کے مطابق سام سنگ امریکہ کی بائیوٹیک کمپنی بائیوجن کو 42 ارب ڈالر میں خریدنے کے معاہدے کے قریب ہے۔

امریکہ کی بائیوٹیکنالوجی کمپنی ‘بائیوجن’ کے شیئرز کی قیمتوں میں بدھ کے روز اضافہ دیکھنے میں آیا جب یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جنوبی کوریا کی سام سنگ کمپنی 40 ارب ڈالر سے زائد میں اس کو خریدنے والی ہے۔
بائیوجن کمپنی الزائمر کی بہترین دوائی بنانے کی وجہ سے مشہور ہے، کمپنی نے سام سنگ کو ڈیل کی پیشکش کی تھی، کوریا اکنامک اخبار کے مطابق یہ ڈیل 42 ارب ڈالر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
’’ایپل‘‘ نے اسرائیلی کمپنی کے خلاف جاسوسی کا مقدمہ کردیا
ایپل نے فراڈ سے متعلق شکایت کے لیے فیچر دوبارہ متعارف کروا دیا
بائیوجن کمپنی 1978 میں قائم کی گئی تھی، اس کے بانی والٹر گلبرٹ اور فلپ شارپ تھے جنہوں نے نوبل انعام جیتا تھا۔
یہ کمپنی امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر کیمبرج میں ہے اور اس کا منافع پچھلے برس 13.4 ارب ڈالر تھا جبکہ ملازمین کی تعداد 9100 تھی۔
بائیوجن کے شیئرز رواں سال جون میں 50 فیصد تک گر گئے تھے کیونکہ الزائمر کی دوائی کی افادیت پر شکوک و شبہات تھے۔
20 دسمبر کو کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ دوا کی قیمت آدھی کر رہی ہے۔
دوسری طرف سام سنگ کمپنی اپنی الیکٹرانک مصنوعات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے، اس کے منافع میں 28 فیصد اضافہ ہوا، پچھلے چار ماہ کے دوران سام سنگ کا منافع 13 ارب ڈالر سے زائد کا تھا۔









