خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے 18 افراد جاں بحق

جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں گوادر میں شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں حالیہ برفباری اور بارشوں سے ہونے والے حادثات کے نتیجے میں 18 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی. 

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے 18 افراد جاں بحق  اور 46 زخمی ہوئے ہیں جب کہ 109 مکانات کو جزوی طورپر نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیے

وادی تیراہ میں شدید برفباری سے راستے منقطع، غذائی قلت کا سامنا

خیبر پختون خوا میں نئے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کا بل منظور

خیبر پختون خواہ پرویشنل ڈیذاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کرک ، چارسدہ ، خیبر اور اپر دیر میں متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا اور ضلع خیبر کے دور دراز علاقہ وادی تیراہ میں تاحال امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ گلیات میں توحید آباد اور کنڈلہ سے برف ہٹا دی گئی ہے۔

Khyber Pakhtunkhwa kills 18

اس سے قبل 2014 میں جنوری کےمہینے میں سخت سردی کا سامنا کرنا پڑا تھا اس وقت بھی کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت لہر سے اہل علاقہ کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں گوادر میں شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ کئی مکانات منہدم ہو گئے، مقامی لوگوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ املاک کو شدید نقصان پہنچاہے۔ بلوچستان حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے گوادر کو ’آفت سے ضلع‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گوادر سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق، گوادر میں 57.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گوادر ضلع میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے مواصلاتی نظام کو بری طرح متاثر کیا۔ پی ایم ڈی نے کہا کہ ضلع میں مزید بارش کی توقع ہے۔

متعلقہ تحاریر