کے پی کے میں سی این جی کی بندش کو چھٹا روز، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ

گیس اسٹیشنز مالکان کا کہنا ہے حکومت نے 20 جنوری تک اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال نہ کی تو ہم سڑکوں پر نکل آئینگے.

خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں سی این جی اسٹیشنز کو بند ہوئے آج ساتواں روز ہے ، جبکہ اس بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز حضرات نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔

سی این جی اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے. ایک طرف ٹرانسپورٹ نظام متاثر ہوا ہے تو تو وہی کاروباری سرگرمیوں مں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں ڈاکو راج،نوبیاہتانوجوان سمیت3افراد قتل

سکھر میں لڑکی کامیاب آپریشن ، پیٹ سے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا برآمد

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این سی پی ایل)  کے حکام کا کہنا ہے کہ گھریلوں صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

ایس این جی پی ایل کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے 20 جنوری تک سی این جی اسٹیشن بند رہے کی ہدایات جاری کی ہوئی ہے۔

سی این جی بندش سے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خودساختہ اضافہ بھی کردیا ہے۔ دوسری جانب گیس کی بندش سے بیشتر ملکان نے گاڑیاں چلانا ہی بند کردی ہیں ، شہر بھر میں ٹیکسی اور رکشہ سروس بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

سی این جی اسٹیشنز مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ظلم کی انتہا کرکے ہزاروں مزدوروں کو گھر بیٹھا دیا ہیں. انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے 20 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز کو نہ کھولا تو ہم سڑکوں پر نکل آئینگے.

متعلقہ تحاریر