قابل ذکر سفر کا اختتام، ویرات کوہلی ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے بھی دستبردار

ویرات کوہلی کے کپتان کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد ماضی کے اسٹار پیلیئرز نے اسٹار پلیئر کو سوشل میڈیا پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد انڈیا کے اسٹار بلے باز اور کپتان ویرات کوہلی نے کپتانی سے علیحدہ یونے کا اعلان کردیاہے۔

ہفتے کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ” وہ ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ رہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

2021کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے  پی سی بی کا 15، 15 لاکھ روپے کا انعام

ویرات کوہلی تھرڈ امپائر سے لڑ پڑے، آئی سی سی کارروائی کرے گا؟

ویرات کوہلی نے ہندوستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کے طور پر اپنے سات سالہ دور حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا ، انہوں نے انگلینڈ اور آسٹریلیا میں یادگار سیریز جیتنے کا خاص طور پر ذکر کیا۔

ویرات کوہلی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ساتھی کرکٹرز اور دیگر کرکٹ شائقین کی جانب سے اسٹار بلے باز سوشل میڈیا پر زبردست خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ویسٹ انڈیر کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سر ویون رچرڈ نے ویرات کوہلی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "میری طرف سے ویرات کوہلی کو مبارکباد ہو، آپ نے جو دوران جو کچھ حاصل کیا اس پر آپ  کو بہت فخر ہونا چاہیے، اور یقینی طور پر، آپ کا نام عالمی کرکٹ کے بہترین لیڈروں میں شامل ہوگا۔”

آئی سی سی نے اسٹار بلے باز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” ویرات کوہلی نے ہندوستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔”

سابق پاکستانی کرکٹر اظہر محمود نے ویرات کوہلی کی زبردست انداز میں تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” ایک شاندار سفر، کیریئر اور ثابت قدمی اختتام ہوا جس نے ہمارے لیے بہترین کرکٹ کھیلی اور سیکھنے کا موقع فراہم کیا ۔ آپ نے کپتانی کے دوران بہترین اور متاثر کن کمان دکھائی۔ آپ نے شاندار اور پروقار انداز میں کپتانی کی جس پر آپ لائق تحسین ہیں۔ مزید ترقی کریں۔”

یوراج سنگھ نے اپنے کپتان کو زبردست انداز میں الوداع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "کنگ کوہلی کا سفر ایک شاندار سفر تھا، آپ نے جو کچھ حاصل کیا اسے حاصل کرنے میں بہت کم لوگ کامیاب ہوتے ہیں، آپ نے اپنا سب کچھ دیا اور ہر بار ایک چیمپئن کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ، آپ نے طاقت سے طاقت کو بڑھایا اور اوپر سے اوپر گئے۔”

ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کوہلی کی کچھ کامیابیوں کا ذکر کرتےہوئے لکھا ہے کہ ” ٹیم انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی کو ان کی قابل تعریف قائدانہ خصوصیات کے لئے مبارکباد دیتے ہیں، جس نے ٹیسٹ ٹیم کو بے مثال بلندیوں تک پہنچایا۔ انہوں نے 68 میچوں میں ہندوستان کی قیادت کی اور 40 جیت کے ساتھ سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں۔‘‘

متعلقہ تحاریر