دانش تیمور کی عائزہ خان کو دلفریب انداز میں سالگرہ کی مبارکباد  

دونوں فنکاروں کی جوڑی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ہے۔ سات سال قبل دونوں فنکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

محبت کیا ہے اس کا اصل جواب تو اسی کو ملتا ہے جو اس کا شکار ہوتا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے بہت سے ایسے جوڑے ہیں جن کی محبت کی مثالیں دی جاتی ہیں اور دم بھرے جاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک جوڑی اداکار دانش تیمور اور اداکارہ عائزہ خان کی ہے جن کی شادی شدہ زندگی میں محبت کی چاشنی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

اداکار دانش تیمور نے اپنی اداکارہ اہلیہ عائزہ خان کو محبت بھرے انداز میں ان کی سالگرہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے "ہیپی برتھ ڈے” کہا ہے اور اس کی تصویر ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈراموں میں کام ملا تو میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی، نوجوان علی مغل

برطانوی میگزین کے سرورق پر پہلی بار خواجہ سرا کی تصویر شائع

دانش تیمور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "سال گزرتے جارہے ہیں، ہم بڑھتے جارہے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ  ہماری محبت بھی بڑھتی جارہی ہے۔ میری زندگی میں آنے اور ہمیشہ رہنے کے لیے آپ کا شکریہ۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

دانش تیمور کی محبت کا محبت کے انداز میں جواب دیتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان دل کے ایموجی بناتے ہوئے لکھا "میں تم سے محبت کرتی ہوں۔”

عمران راجپوت نے عائزہ خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "سالگرہ مبارک ہو عائزہ خان۔ آپ کی زندگی میں مزید برکتیں نازل ہوں ۔ آمین۔”

اداکار علی عباسی نے لکھا ہے "سالگرہ مبارک ہو عائزہ خان اور بہت بہت زیادہ مبارک ہو۔”

اداکار دانش تیمور اداکارہ عائزہ خان

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان اور اداکار و میزبان دانش تیمور کی شادی کو7  سال ہوگئے ہیں۔ دونوں فنکاروں نے 8 اگست 2021 کو اپنی شادی کی سالگرہ پر انسٹاگرام پوسٹ میں خصوصی فوٹو شوٹ شیئر کیا تھا اور خوبصورت الفاظ میں ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

عائزہ خان اور دانش تیمور کی جوڑی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ہے۔ سات سال قبل دونوں فنکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کی شادی بہت دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ شادی کی سالگرہ کے موقعے پر دونوں اداکاروں نے ایک خصوصی فوٹو شوٹ کرایا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دانش تیمور نے عائزہ خان جبکہ عائزہ خان نے دانش تیمور کی تصویر شیئر کی۔ تصویر کے ساتھ دانش تیمور نے عائزہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سات سال پہلے میں نے تمہیں شادی کے جوڑے میں دیکھا تھا، تم بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اس دن سے آج تک میں تمہیں اسی طرح دیکھتا ہوں جیسے پہلی مرتبہ دیکھا ہو۔ پوسٹ کے آخر میں دانش تیمور نے ملبوسات کے برانڈ لاج ونتی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فوٹو شوٹ کرایا تھا۔

متعلقہ تحاریر