ڈراموں میں کام ملا تو میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی، نوجوان علی مغل

علی مغل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر اسے موقع ملے تو وہ ’’پری زاد‘‘ یعنی احمد علی اکبر سے ضرور ملنا چاہے گا۔

پری زاد کا حقیقی زندگی میں روپ دھار کر سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے نوجوان علی مغل کا کہنا ہے ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔

ان دنوں پاکستانی مقبول ڈرامے ’’پری زاد‘‘ کی ہر طرف دھوم ہے اس ڈرامے میں ایک مناسب شکل و صورت کے حامل شخص کی غربت سے امیر ہونے تک کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ڈرامے کو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی اس بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ پری زاد ڈرامے سے متاثر ہوکر لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان علی مغل نے ڈرامے کے ہیرو کا حقیقی زندگی میں روپ دھار کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی

میشا شفیع کا ہتک عزت کے کیس کے موقع پر ہراسگی قوانین میں ترمیم کا مطالبہ

اس ڈرامے کو معروف مصنف ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جہاں اس ڈرامے کی کہانی کو سراہا جارہا ہے وہیں ڈرامے کے مرکزی اداکار احمد علی اکبر کی اداکاری کی بھی بہت تعریف کی جارہی ہے۔ اس ڈرامے میں پری زاد کا مرکزی کردار احمد علی اکبر نے نبھایا ہے۔ انہوں نے اس کردار کے لیے اپنی ظاہری شخصیت کو بھی تبدیل کیا ہے۔ پری زاد ایک سانولے رنگت والے نوجوان کی کہانی عکس بند کی گئی ہے۔ جو اپنی وفاداری، خودداری اور  ایمانداری کی وجہ سے ورکشاپ میں کام کرنے والے معمولی انسان سے ایک بہت امیر بزنس مین بن جاتا ہے۔

ڈرامے سے متاثر ہوتے ہوئے لاہور کے نوجوان علی مغل نے پری زاد جیسا روپ دھار لیا۔ نیوز 360 سے گفتگو میں اس نے بتایا کہ وہ زیادہ ڈرامے تو نہیں دیکھتے ایک روز اس کے دوستوں اور فیملی کے لوگوں نے اس کو پری زاد ڈرامے کا بتایا اور کہا کہ تم بلکہ اس جیسے لگتے ہو جس پر اس نے ڈرامے کو دیکھا تو اس کے کردار کی عکاسی، وفاداری، خودداری اور  ایمانداری کی وجہ سے اس طرح کا روپ دھارتے ہوئے ویڈیوز بنائیں جو کہ سوشل میڈیا پر بہت پسند کی گئی لوگوں نے اپنے کمینٹس میں مجھے پری زاد کہنا شروع کردیا جس سے اسے بہت ہمت بھی ملی۔

علی مغل نے بتایا کہ میری تعلیم ابھی جاری ہے اداکاری کا شوق ذرا برابر بھی نہیں تھا مگر اب شوق پیدا ہوگیا ہے مناسب موقع ملا تو ضرور شوبز نیں کام کریں گے ورنہ والد کے ساتھ ان کا کاروبار دیکھوں گا۔

علی مغل نے حالیہ ڈیلی پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں ان کی شخصیت کو منفی انداز میں پیش کرنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا اس انٹرویو میں تفریح اور تنز و مزاح مقصد تھا جبکہ اس میں میرے کردار کو توڑ موڈ کر پیش کیا گیا جوکہ غلط ہے۔

علی مغل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر اسے موقع ملے تو وہ ’’پری زاد‘‘ یعنی احمد علی اکبر سے ضرور ملنا چاہے گا اور ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو یہ اس کیلئے اعزاز کی بات ہوگی۔

متعلقہ تحاریر