مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ ایک مرتبہ پھر مثبت آگیا ہے۔ ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اس بات کا اعلان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم اورنگزیب نے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مرتضیٰ وہاب
بنگالیوں کو شناختی کارڈ میں ‘اجنبی’ قرار دینے پر سینیٹ کمیٹی برہم
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ” میاں شہباز شریف نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ ڈاکٹروں نے صدر مسلم لیگ ن کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ "
مریم اورنگزیب کے مطابق ” شہباز شریف نے صحت یابی کے لیے پارٹی کے کارکنان اور عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ "
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی ملاقات ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری کی بھی ملاقات ہوئی تھی ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ اور انہیں بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میں کورونا کی ظاہر ہونے والی علامات زیادہ خطرناک نہیں ہیں تاہم ان ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔