ماحولیاتی آلودگی کی تباہ کاریاں ، عالمی سطح کے دو حریف ایک پیج پر آگئے

اس معاہدے کے خلاف پلاسٹ کی پیداور والے ممالک کی جانب سے مزاحمت ہوسکتی ہے

ماحولیاتی آلودگی کی تباہ کاریاں عالمی اقتصادی حریفوں کو ایک صف میں  لے آئیں، پلاسٹک جنگلی حیات کوہلاک کررہاہے سمندروں کو تباہ کررہا ہے ، پلاسٹک کے فضلے کو ٹھکانے لگانے اور ماحولیاتی تبدیلی  میں اپنا مثبت کردار اداکرنے کیلئے  بین الاقوامی برانڈز کوکا کولا اور پیپسی نے  ایک عالمی معاہدے کا مطالبہ کردیا۔

مشروبات کے  بین الاقوامی برانڈز کوکا کولا اور پیپسی  جو عالمی اقتصادی حریفوں کے طورپر جانے جاتے ہیں نے ماحولیاتی آلود گی کی تباہ کاریوں کو کم کرنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے ، دونوں کمپنیوں نے پلاسٹک  کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ایک عالمی معاہدے کا مطالبہ کیا جس میں پلاسٹک کی پیداوار میں کمی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شنیرا اکرم کے بعد سجل علی کو بھی پیپسی کانیا اشتہار کیوں پسند آگیا؟

ملک کی پہلی پلاسٹک روڈ کا افتتاح ہوگیا

عالمی اقتصادی حریف  اس سال کے اختتام  میں اقوام متحدہ  کی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق  ہونے والی کانفرنس  میں اس موضوع پر تفصیلی گفتگو کے ساتھ تجاویز پیش کریں گے اور ایک معاہدے پر دستخط کریں  گے ، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا کوئی معاہدہ پلاسٹک فضلے کے انتظام اور ری سائیکلنگ پر توجہ مرکوز کرے گا یا پلاسٹک کی نئی پیداوار کو روکنے جیسے سخت اقدامات اٹھائے گا،گوکہ یہ معاہدہ ماحول  کےلئے بے حد ضروری ہے تاہم   اس معاہدے سے تیل اور کیمیائی  مصنوعات بنانے والی بڑی کمپنیوں اور امریکہ جیسے بڑے ملک جو پلاسٹک کی پیدا وار میں بہت آگے ہیں ا ن ممالک کی  جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گذشتہ روز یونی لیور اور نیسلے جیسی اشیائے ضروریہ کی سیکڑوں  پراڈکٹ بنانے والی  ستر سے زائد کمپنیوں نے اس معاہدے کیلئے بیان پر دستخط کیئے ، مشترکہ بیان میں کہاگیا ہے کہ پلاسٹک کی  پیداوار کور روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے  دنیا کو پلاسٹک  سے ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے یہ فیصلہ کن وقت ہے ہم اس موقع کو ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر