لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے بعد اغواء کی وارداتوں میں اضافہ
پولیس ریکارڈ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ دو روز کے دوران نومولود بچی اور 22 سالہ طالبہ کو اغواء کرلیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کے بعد اب ان کو اغواء کرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہونے لگے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ سمن آباد گرلز کالج سے 22 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا کر لی گئی ہے، مغویہ نامی لڑکی سیکنڈ ایئر کے امتحانات دینے آئی تھی، میڈیا پر خبر نشر ہونے پر لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جس میں بتایا گیا کہ لڑکی کالج میں داخل ہوئی لیکن واپسی پر گھر نہیں پہنچی۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور کے علاقے گجومتہ میں خاتون ڈاکٹر سمیت 4 افراد قتل
کوئٹہ میں خواتین بھی پولیس گردی کا شکار ہوگئیں
مزید تفصیلات کے مطابق اغوا کا مقدمہ تھانہ ملت پارک میں لڑکی کے بھائی فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے کا متن میں لکھا گیا کہ لڑکی کا فون نمبر بند ہے، جسے کسی نا معلوم نے اغوا کر لیا۔
وہی دوسری طرف دو روز قبل لاہور داتا صاحب سرکار کے مزار سے تین ماہ کی بچی اغوا ہونے کا واقعہ بھی رپورٹ ہوا جوکہ تاحال مل نہیں سکی ہے۔
پولیس نے بچی کے اغواء کا مقدمہ بچی کے ماموں کی مدعیت میں درج کرلیا ہے، تحریم نامی خاتون تین ماہ کی بچی کیساتھ داتا دربار آئی تھی۔ پولیس کے مطابق والدہ اپنی بچی کو 10 سالہ اختشام کے حوالے کر کے داتا دربار سلام کرنے اندر گئی تھی کہ اسی دوران ایک نامعلوم خاتون بچے کو ورغلا پھسلاء کر اس سے بچی لیکر فرار ہو گئی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم اغواکار خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پولیس نے اس شبے کااظہار کیا ہے کہ یہ خاتون اکیلی نہیں ہے اس کے ساتھ دیگر ملزمان میں بھی شامل ہیں تاہم پولیس جلد ملزمان تک پہنچ جائے گی۔