اے ڈی بی کا افغان عوام کے لیے 405 ملین ڈالر کی گرانٹس کا اعلان

اقوام متحدہ کو ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کی نگرانی، ملک میں معاشی اور سماجی جائزہ لینے اور ADB کی امداد کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے 5 ملین ڈالر ملیں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے افغان عوام کی غذائی ضروریات ، تعلیم اور صحت کی خدمات کی فراہمی کے لیے 405 ملین ڈالر کی گرانٹس کی منظوری دے دی ہے۔

افغان عوام کے لیے سپورٹ کی مد میں اے ڈی بی ، اقوام متحدہ کی چار ایجنسیز کو براہ راست مالی امداد فراہم کرے گا، تاکہ افغانستان میں غذائی اشیاء قلت اور صحت کے شعبے میں پیدا ہونے والے بحران کو روکا جاسکے ۔ اے ڈی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوری امداد کا مقصد ملک میں جاری انسانی بحران کو بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بینکوں کے خلاف شکایات میں 46 فیصد اضافہ

معیشت پر اپوزیشن کی بےجا تنقید پر وزیر خزانہ کا کرارا جواب

اقوام متحدہ کی جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 22.8 ملین افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) اور اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم (FAO) کو بالترتیب 135 ملین ڈالر اور 65 ملین ڈالر ملیں گے۔

یہ فنڈز 800,000 سے زیادہ لوگوں کو ہنگامی طور پر خوراک فراہمی اور تقریباً 390,000 گھرانوں کو کھیتی باڑی، کھاد، یا چھوٹے کھیتی باڑی کے آلات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوں گے۔ تقریباً 168,000 لوگوں کو کام کے بدلے کھانے اور کام کے بدلے نقد رقم کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف کو 200 ملین ڈالر بچوں کی بنیادی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔ اس امداد سے تقریباً 5.3 ملین بچوں کی صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کووڈ 19 کے وبائی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے 2.3 ملین سنگل ڈوز ویکسین فراہم کی جائیں گی۔

یہ گرانٹ یونیسیف کے زیراہتمام 10 ہزار تعلیمی اداروں کو اپ گریٹ کرنے کے لیے صرف کی جائے گی۔ سرکاری اسکولوں میں نصاف کی فراہمی کے لیے شراکت داروں کی مدد سے کتب فراہم کی جائیں گی ۔ اس پروگرام سے 264000 طلباء کو فائدہ پہنچے گا جن میں 60 فیصد لڑکیاں ہیں۔

یونیسیف 10,000 کمیونٹی پر مبنی تعلیمی اسٹاف کو پیشہ ورانہ تربیت بھی فراہم کرے گا۔ ثانوی تعلیمی اداروں میں اسٹاف کو بڑھانے کے لیے 20 ہزار نوعمر خواتین کو جدید تعلیم دی جائے گی۔

یونیسیف کے کمیونٹی اسکولز میں 7 لاکھ 85 ہزار بچوں اور بچیوں کو اسٹیشنری، درسی کتابیں، اور دیگر تعلیمی مواد فراہم کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کو ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کی نگرانی، ملک میں معاشی اور سماجی جائزہ لینے اور ADB کی امداد کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے 5 ملین ڈالر ملیں گے۔

متعلقہ تحاریر