مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمی کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بلاک
بھارتی فوج کو جھوٹ کا پرچار مہنگا پڑگیا، میٹا نے مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمی کے فیس بک اور انسٹاگرام بلاک کردیا۔
میٹا نے بھارتی حکومت کی جانب سے کیے گئے رابطوں کا بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی حکومت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کو تنہا چھوڑ دیا
بھارت سیاچن سے فوجیں واپس بلانے کو تیار ہے، بھارتی آرمی چیف
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق انڈین آرمی کی چنار کور کے ہینڈلز کی بندش کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فیس بک اور انسٹاگرام نے بھارتی حکام کی خط و خطابت کا کوئی جواب نہیں دیا ہے
Facebook and Instagram have blocked handles of Indian Army’s Chinar Corps for over a week now and have not responded to official communication in this regard: Officials
— Press Trust of India (@PTI_News) February 8, 2022
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک بھارتی اہلکار نے بتایا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر پیجز سرحد پار سے پھیلنے والے جھوٹ اور پروپیگنڈے کے توڑ اور لوگوں کو کشمیر کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے بنائے گئے تھے۔
ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ معاملہ فیس بک کے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا گیا ہے لیکن ابھی تک ان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام قواعد وضوابط کی خلاف ورزی یا صارفین کی شکایات پر پیجز بلاک کرتی ہیں۔یاد رہے کہ دونوں ویب سائٹس مارک زکر برگ کی ملکیتی کمپنی میٹا کی ملکیت ہیں ۔