وٹامن ڈی کورونا کے خلاف مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے

آرتھو پیڈکس سرجن ڈاکٹر ثاقب شاہ کا کہنا ہے وٹامن ڈی کی کمی کے شکار لوگ سانس کی نالی کے انفیکشن جیسے نزلہ زکام اور نمونیا میں مبتلا رہتے ہیں۔

سکھر میں ہڈیوں کے معروف ڈاکٹر ثاقب شاہ کا کہنا ہے وٹامن دی کی کمی کے باعث ہڈیوں کی کمزوری اور جوڑوں کے درد کی بیمار عام ہے ، جبکہ احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسپیشلیٹ ٹروما اینڈ آرتھو پیڈکس کے مشہور سرجن ڈاکٹر ثاقب شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئےکیا۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو کا حلقہ انتخاب:رتوڈیر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بجلی سے محروم

پی ایچ سی کا بڑا اعلان، کووڈ ٹیسٹ فیس 4800 روپے مقرر

ڈاکٹر ثاقب شاہ نے مزید کہا کہ وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ جسم کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ ڈھانچے کے نظام کو مضبوط کرتا ہے، اس وٹامن کی کمی کے نتیجے میں ہڈیوں کے مسائل اور کمر درد کا سامنا عام ہوتا ہے۔

انہوں بتایا کہ ایک تحقیق میں اندازے کے مطابق دریافت کیا گیا کہ وٹامن ڈی کی کمی کے باعث 9 ہزار سے زائد خواتین کو شدید کمردرد کا سامنا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی کے نتیجے میں مسلز کی کمزوری اور درد کا بھی سامنا رہتا ہے۔ وٹامن ڈی ان اعصابی خلیات کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

ڈاکٹر ثاقب شاہ نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حیاتیات میں وٹامن ڈی وہ اہم جز ہے جس کی کمی لوگوں کو کافی بھاری پڑسکتی ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ اکثر افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔

یہ وٹامن انسانی ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ وٹامن ڈی کورونا وائرس کا علاج یا روک تھام کرسکتا ہے، اس پر برطانیہ کے 3 اہم ترین طبی اداروں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ مناسب مقدار میں وٹامن ڈی کے حصول کو سورج، سپلیمنٹس یا خوراک کے ذریعے یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر ثاقب شاہ نے مزید بتایا کہ سائنٹیفک ایڈوائزری کمیشن آن نیوٹریشن، نیشنل انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسیلینس اور رائل سوسائٹی نے جون میں اپنی اپنی رپورٹس جاری کی تھیں جس میں کورونا وائرس اور وٹامن ڈی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو وٹامن ڈی کی تجویز کردہ مقدار کے حصول کو یقینی بنائیں، جس سے نہ صرف کورونا وائرس کی شدت میں ممکنہ تحفظ مل سکے گا بلکہ یہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

وٹامن ڈی کے چند اہم ترین افعال میں سے ایک جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا ہے، تو اگر وٹامن ڈی کی کمی کا سامان ہو تو عام انفیکشن یا وائرسز کے حملے کے بعد ٹھیک ہونے میں بھی کافی وقت لگ جاتا ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ثاقب شاہ نے بتایا کہ وٹامن ڈی کی کمی کے نتیجے میں سانس کی نالی کے انفیکشن جیسے نزلہ زکام اور نمونیا وغیرہ اکثر شکار بنانے لگتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر