بھارتی و سعودی فوجی سربراہان کی ملاقات پر احسن اقبال کی انوکھی منطق

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے نئی دہلی میں بھارتی و سعودی فوجی سربراہان کی ملاقات پر حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی انوکھی منطق پیش کردی۔
احسن اقبال نے ٹوئٹر پر بھارتی وسعودی فوجی سربراہان کی ملاقات کی سعودی اخبار میں شائع ہونے والی تصویر شیئر کی۔اس تصویر میں دونوں فوجی سربراہان کے عقب میں واقع دیوار پر نصب تصویر میں جنرل نیازی کو 16دسمبر 1971 کے دن سرنڈر کے معاہدے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے۔
سوشل میڈیا پر مہنگائی سے متعلق پول، احسن اقبال کو لینے کے دینے پڑ گئے
ن لیگ کے سیکریٹری جنرل نے نواز شریف کے بیانیے کو ملیا میٹ کردیا
This news item published in Saudi Gazette in the shadows of East Pakistan surrender picture says volumes about our foreign policy under Imran Khan’s visionary leadership. What a fall in every field in just 3 and a half years. pic.twitter.com/NhSFASDJrl
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 20, 2022
احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سعودی گزٹ میں مشرقی پاکستان کے ہتھیار ڈالنے کی تصویر کے سائے میں شائع ہونے والی یہ خبر عمران خان کی دور اندیش قیادت میں ہماری خارجہ پالیسی کی حقیقت بتارہی ہے ۔ صرف ساڑھے 3 سال میں ہر میدان میں کیا زوال آیا۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی و سعودی فوجی سربراہان کی ملاقات تو بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی جہاں یہ تصویر پہلے سے نصب تھی ۔ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام اور سعودی اخبار نے جو کیا سو کیا مگر احسن اقبال کو بحیثیت سابق وفاقی وزیر اس تصویر کو شیئر نہیں کرنا چاہیے تھا۔
دوسری جانب تحریک انصاف حکومت کے حامیوں نے بھی احسن اقبال کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔
That’s what’s the real diplomacy but sure spokesperson of the convicted criminals won’t say it:https://t.co/osragZ8kzb
— Khalid Suddle (@kmsuddle) February 20, 2022
Ab theek hai? pic.twitter.com/3COScFpndO
— ημ₥₳ĩŘα (@Noxious_Numaira) February 20, 2022
جب شاہ محمود قریشی نے پچھلی مرتبہ تنقید کی تھی تب آپ نے اسی سعودی عرب کے تلوے چاٹے تھے-
یاد آیا؟ pic.twitter.com/SZiwfS5G8S— Ali Raza (@AliRazaTweets) February 20, 2022









