ایف بی آر نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے گرد گھیرا تنگ کردیا

فیڈرل بیورو آف ریونیو نے اسلام آباد کی ایک سوسائٹی میں فضا حسین العمروف حریم شاہ کے پلاٹ کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے لیے منی لانڈرنگ اور مبینہ ٹیکس چوری کیسز میں نئی مشکلات، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینک اکاؤنٹس اور پلاٹ کی تفصیلات حاصل کرلیں، نہ ختم ہونے والی اور سخت ترین مشکوک ٹرانسزیکشن رپورٹ ایس ٹی آر بھی جنریٹ کردی گئی۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف ایف بی آر کی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں اور ایف بی آر کو فضا حسین العمروف حریم شاہ کے بارے میں مزید تحقیقات کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئیں

ایف آئی اے کو دیکھ لوں گی، حریم شاہ نے آڈیو ٹیپ لیک کردی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق حریم شاہ کی بینک اکاونٹ کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔

ان اکاؤنٹس میں کتنی رقم ڈالی اور نکالی گئی ہے اور کب ڈالی اور نکالی گئی ہے۔ یہ رقم کہاں سے آتی رہی ہے اس بارے میں تمام تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔

فیڈرل بیورو آف ریونیو نے اسلام آباد کی ایک سوسائٹی میں فضا حسین العمروف حریم شاہ کے پلاٹ کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

اب پتہ لگایا جائے گاکہ حریم شاہ نے پلاٹ کی خریداری کس طرح کی تھی؟ حریم شاہ نے پلاٹ کی خریداری کا سرمایہ کہاں سے لائی تھیں؟ پلاٹ کی خریداری کس موڈ سے کی گئی اور پلاٹ کی خریداری ٹیکس گوشوارے میں شامل تھی کہ نہیں اب اس کی  تحقیقات کی جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر