یوکرین کیخلاف جارحیت، روس سے چیمپئینز لیگ کی میزبانی چھین لی گئی

28 مارچ کو ہونے والے چیمپئینز لیگ کے فائنل کی میزبانی اب فرانس کرے گا ، جو پیرس کے اسٹیڈے ڈے میں کھیلا جائے گا

روس کی جانب سے یوکرین پر جارحیت کرنے کے باعث یوئیفا نے روس سے چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی واپس لے لی، چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی اب  فرانس کے شہر پیرس کے اسٹیڈے ڈے میں کرایا جائے گا۔

یورپ میں فٹبال کی گورننگ باڈی یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یو ای ایف اے ) یوئیفا  نے  روس کی جانب سے یوکرین  پر جارحیت کے خلاف  بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روس کو یوئیفا چیمپیئن لیگ 2022 کے ایونٹ کی میزبانی سے محروم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

11 کروڑ سے زائد شائقین نے امریکی فٹبال ٹورنامنٹ دیکھ کر ریکارڈ بنادیا

گوادر میں فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر و آرائش کا کام مکمل ، جلد افتتاح متوقع

آج ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں یوئیفا  کا کہنا تھا کہ  لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ چیمپیئن لیگ 2022 کے ایونٹ کی میزبانی جو روس کو سونپی گئی تھی جو اب فرانس کے سپرد کی جارہی ہے اور اب فرانس اس کی میزبانی کرے گا جو  28 مارچ کو پیرس کے  اسٹیڈے ڈے میں منعقد کیا جائے گا ۔

یوئیفا نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ یوئیفا اس سلسلے میں تعاون پر فرانس کے عوام اور صدر ایمینوئل میکرون کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے جن کی مدد کی بدولت اس غیرمعمولی بحران میں فائنل کے انعقاد پر رضامندی ظاہر کی۔ دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوو نے یوئیفا کے اس اقدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے یہ فائنل گیزپروم ارینا میں کھیلا جانا تھا جو اس سے قبل یورپیئن چیمپیئن شپ اور 2018 فیفا ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کر چکا ہے۔

متعلقہ تحاریر