ہفتے کا پہلا دن ، کراچی پر ایک مرتبہ پھر ڈاکوؤں کی یلغار

پچھلے دو گھنٹوں کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 معصوم شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 15 سے تجاوز کر گئی۔

کراچی میں ڈکیت ایک مرتبہ پھر بے قابو ہوگئے ، پچھلے دو گھنٹوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 معصوم شہری زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا پہلا سعید آباد میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران عینی شاہد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول عثمان فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور میں تہرے قتل کا معاملہ، مقتول کا بھائی ملزم محمد سلیم گرفتار

لاہور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

فائرنگ کے دوسرا واقعہ کراچی کے علاقے گودام چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی سے موقع پر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد آسانی سے فرار ہو گئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے دیگر واقعات میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہپں جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار کے قریب شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا ، شہریوں نے ڈاکوؤں کو اچھی خاصی پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس رپورٹس کے مطابق رواں سال کے دوران ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے شہریوں کی تعداد 15 سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر