الیکشن ترمیم آرڈیننس 2022ء اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

درخواست گزار کی جانب سےالیکشن ترمیم آرڈیننس سے متعلق درخواست میں صدر پاکستان، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو فریق بنایا گیا ہے۔

الیکشن ترمیم آرڈیننس 2022ء اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ سابق چیئرمین یونین کونسل اسلام آباد سردار مہتاب نے الیکشن ترمیم آرڈیننس چیلنج کیا۔ درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

الیکشن ترمیم آرڈیننس  کے حوالے سے درخواست گزار کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے غیر آئینی طریقے سے آرڈیننس کے ذریعے الیکشن قانون تبدیل کیا، پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی بدنیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بے بنیاد الزام تراشی، مراد سعید نے ریحام خان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد اور راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات مکمل

درخواست گزار کی جانب سےالیکشن ترمیم آرڈیننس سے متعلق درخواست میں صدر پاکستان، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ کا سیشن موجود ہونے کے باوجود الیکشن آرڈیننس لایا گیا، جو بد نیتی پر مبنی ہے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور مقدمہ کی سماعت 15 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ تحاریر