پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا نوٹیفیکیشن جاری
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

شکر ہے، پیٹرول سستا ہوا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے فی لٹر سستا کردیا گیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتیں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، یہ نوٹیفیکیشن وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
یوکرین پر روس کے حملے سے عالمی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
امریکی ادارے کا نیشنل بینک آف پاکستان پر 55 ملین ڈالر جرمانہ
نوٹیفیکیشن میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ رات 12 بجے سے کیا گیا ہے۔