کراچی ٹیسٹ: ٹیم پاکستان آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں 148 رنز پر ڈھیر

ٹیم آسٹریلیا نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 556 رنز بنا کر ٹیم ڈکلیئر کردی تھی۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کرکٹ ٹیم ، آسٹریلیا کے 556 ، 9 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ کپتان بابر اعظم 36 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ آسٹریلوی باؤلر مچل اسٹارک نے 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 8 وکٹ کے نقصان پر اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز اور اسکور 556 پر لے گئے، اس موقع پر آسٹریلیا کی 9ویں وکٹ گر گئی ، اور آسٹریلیا نے 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ٹیم ڈکلیئر کردی ۔

یہ بھی پڑھیے

کنیئرڈ کالج میں لاہور قلندرز کی جیت کا جشن

16 سالہ احسن رمضان نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

جواب میں پاکستانی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا ۔ پاکستانی اننگز کی شروعات اچھی نہ رہی اور صرف 26 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی ۔ عبداللہ شفیق 36 گیندوں پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ دوسری وکٹ 45 کے مجموعی اسکور پر گری جب امام الحق 20 رنز بنا کر داغ جدائی دے گئے ۔ تیسری وکٹ 60 کے مجموعی اسکور پر گری جب اظہر علی 37 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

60 کے اسکور پر ہی فواد عالم بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان 13 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ، فہیم اشرف 7 گیندوں پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، ساجد خان نے 16 گیندوں کا سامنا کیا اور 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

حسن علی بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے۔

نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی کچھ دیر وکٹ پر رکے ، دونوں پلیئر نے بلترتیب 20 اور 19 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز کپتان بابر اعظم رہے جنہوں نے 79 گیندوں کا سامنا کیا اور 36 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 29 رنز دے کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، مچل سویپسن نے 32 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ پیٹ کمنز ، نیتھن لائن اور کیمرون گرین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ تحاریر