بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب میں قائم ڈسپنسری عرصہ 8 سال سے سہولیات سے محروم
شنبھ جیہو گاؤں کے مکینوں کا کہنا ہے ہم نے ڈسپنسری کی تعمیر کے لیے حکومت کو زمین دی تھی مگر ڈسپنسری آج تک فعال نہیں ہوسکی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ انتخاب اور ایم پی اے فریال تالپور کے حلقہ انتخاب مین شامل اور شہیدوں کی شہر گڑهی خدا بخش بھٹو سے محض 7 کلوميٹر کی دوری واقع نواحي گاؤں شنبھ جیہو میں لاکھوں روپے سے تیار کی گئی ڈسپنسری غیرفعال ، علامہ مکین علاج کی سہولتوں سے محروم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شنبھ جیہو میں 8 سال قبل لاکھوں روپے کی لاگت سے تیار کی گئی گورنمنٹ ڈسپنسری ابھی تک غيرفعال ، علاقہ مکین صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مانک اسکول کی مسماری، سندھ حکومت نے تعلیم کا نظام تباہ کردیا، پی ٹی آئی
سیپکو انتظامیہ کی نااہلی، شہر میں لگے بجلی کے پولز خستہ حالی کا شکار
نیوز 360 کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ مکین حاجی محمد عمر جیہو اور عبدالغنی جیہو کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے گاؤں اور گردونواح کے لوگوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ڈسپنسری کی تعمیر کے لیے اپنی زمین دی تھی۔
ان کا کہنا تھا ہم چاہتے تھے کہ ڈسپنسری کی تعمیر ہو گی تو لوگوں کو عام میڈیکل سہولتیں میسر ہوں گی انہیں عام علاج معالجے کے لیے دور دراز کے علاقہ میں نہیں جانا پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے زمین کی فراہم پر حکومت کی جانب سے دو نوکریاں دینے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی ۔
حاجی محمد عمر جیہو کا کہنا تھا کہ آٹھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ ہمیں نوکریاں دی گٸي ہیں اور نا ہی ابھی تک اسپتال میں کوٸي عملہ مقرر کیا گیا کہ لوگوں کو صحت کی سہوليات میسر آسکیں۔
عبدالغنی جیہو کا کہنا تھا ہم منتخب نمائندوں اور حکومت سندھ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ میڈيکل ڈسپنسری کو محکمہ صحت سندھ کی ہینڈ اوور کرکے طبی عملہ مقرر کرکے فوری طور پر صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔









