پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دے دیا

ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز اسکور بنائے ہیں۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 رنز اسکور بنائے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹیم آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیے

میزائل حملے کے باوجود سعودی عرب گرینڈ پرکس وقت پر ہوگی

لاہور ٹیسٹ: پاکستان کو 115رنز سے شکست،آسٹریلیا نے تاریخی سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا ۔ دونوں بلے بازوں نے وکٹ کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس کھیلے اور اسکور کو 110 پر لے گئے ، اس موقع پر ایرون فنچ 36 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 171 کے اسکور پر گری جب ٹریوس ہیڈ اپنی سینچری مکمل کرک کے آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 12 چوکے اور 3 چھکے بھی شامل تھے۔

تیسری وکٹ 209 پر گری ۔ چوتھی وکٹ 224 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی ۔ 5ویں وکٹ 230 کے اسکور پر گر گئی ۔

آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 277 کے مجموعی اسکور پر گری جبکہ 7ویں وکٹ 296 کے اسکور پر آؤٹ ہوکر واپس پویلین لوٹ گئی ۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور زاہد محمود نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹیم آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایشٹن اگر کورونا کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ ہو گئے ہیں ، اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے فزیوتھراپسٹ برینڈن ولسن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

دوسری جانب مچل مارش بھی انجری کی وجہ سے آج میچ کے دستیاب نہیں ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ انجری کی وجہ سے پہلے ہی ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

ٹیم پاکستان:

کپتان بابر اعظم ، فخر زمان ، امام الحق ، محمد رضوان ، سعود شکیل ، افتخار احمد ، خورشید شاہ ، حسن علی ، محمد وسیم ، حارث رؤف اور زاہد محمود۔

ٹیم آسٹریلیا:

کپتان ایرون فنچ ، بین مکڈرموٹ ، مارنس لبوشین ، ٹریوس ہیڈ ، مارکس اسٹونس ، کیمرون گرین ، الیکس کیری ، سین ایبٹ ، ایڈم زمپا ، نیتھن ایلس اور مچل سوئپسن۔

متعلقہ تحاریر