شنیرا اکرم کی اپنی والدہ کو  سالگرہ پر جذباتی انداز میں مبارکباد

 آپ ایک خوبصورت دل رکھنے والی  فرشتہ صفت شخصیت ہیں  جس نے مجھے زندگی گزارنے کا سلیقہ سیکھای

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ، ماں! آپ نے مجھے خوابوں کی پیروی کرنا، محبت کے لیے لڑنا، غلط کے خلاف کھڑا ہونا، خود پر یقین کرنا، اور جو میں بننا چاہتی تھی  وہ بننا سکھایا ہے، میری پرواز کی  وجہ تم ہو۔

سماجی رابطوں کی ویڈیو ز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام  پر اپنے پیغام میں شنیرا اکرم نے اپنی والدہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  آپ ایک خوبصورت دل رکھنے والی  فرشتہ صفت شخصیت ہیں  جس نے مجھے زندگی گزارنے کا سلیقہ سیکھایا ۔

یہ بھی پڑھیے

شنیرا اکرم نے اپنی 40ویں سالگرہ پر ماڈلنگ کی تصویر جاری کردی

سخت سردی اور بارش، شنیرا اکرم غریبوں میں کمبل بانٹتی رہیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

انھوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ میری ماں ! آپ نے مجھے خوابوں کی پیروی کرنا،  محبت کے لیے لڑنا، غلط کے خلاف کھڑا ہونا ،  خود پر یقین کرنا، اور جو میں بننا چاہتی تھی  وہ بننا سکھایا ہے، میری پرواز کی  وجہ تم ہو ۔

متعلقہ تحاریر