میک اپ کے بعد ثقلین مشتاق کی بیٹی نے اپنے والد کی پونی باندھ دی
ثقلین مشتاق کے چہرے پر میک اپ لگاہوا ہے اور سر پر سرخ بالوں کی وگ بھی موجود ہے
اسپن باؤلنگ کی دنیا میں ‘دوسرا’ کے موجد اور پاکستان کے معروف آف اسپنر تقلین مشتاق کی اپنی بیٹیوں کے حوالے سے ویڈیوز اکثر منظر عام پر آتی رہتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی فیملی کو ایک بھرپوروقت دیتے ہیں ، گذشتہ روز ثقلین مشتاق نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی نے ان کے بالوں کی "پونی ” بنا دی ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘دُوسرا’ کے مؤجد ایک صوفے پر لیٹے ہیں اور ان کی بیٹی ان کے بالوں کو بڑے پیار سے "پونی ” بنارہی ہے اور اس دوران ثقلین مشتاق مسکرارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم، کوچ ثقلین مشتاق کا دیا گیا چیلنج پورا نہ کرسکے
Back home 🥰 pic.twitter.com/O4tUoc4tdm
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) April 6, 2022
واضح رہے اس سے قبل ثقلین مشتاق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا حلیہ ہی بدلا ہوا نظر آرہا تھا ، ثقلین مشتاق کے چہرے پر میک اپ لگاہوا ہے اور سر پر سرخ بالوں کی وگ بھی موجود ہے۔
سابق کرکٹر نے اپنی اس حالت کی ذمہ داراپنی بیٹی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہم اس وقت قرنطینہ میں ہیں اور میرا یہ حلیہ اس میک اپ آرٹسٹ نے کیا ہے۔ میں اپنی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کررہاہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ اس نے مجھے زبردستی کہا کہ میرے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے اور اب میرا میک اپ کرکے بہت خوش ہے۔