بابر اعظم، کوچ ثقلین مشتاق کا دیا گیا چیلنج پورا نہ کرسکے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کوچ میں ایک دلچسپ چیلنج طے ہوا کہ ثقلین مشتاق کی بالنگ پر بابر کو 12 رنز بنانے ہیں، بابر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کپتان بابر اعظم اور ثقلین مشتاق کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ٹیم کے کوچ نے بابر اعظم کو چیلنج دیا جو کہ انہوں نے قبول کرلیا۔

ثقلین مشتاق ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کو چیلنج دے رہا ہوں، چیلنج یہ ہے کہ ان کی بالنگ پر بابر نے 12 رنز بنانے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈھاکہ ٹیسٹ، پاکستان نے میچ کے 5ویں روز 13 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

پی ایس ایل کا 7واں ایڈیشن: پلیئرز ڈرافٹ کے لیے 443 کرکٹرز رجسٹرڈ

بابر اعظم چیلنج قبول کرنے کے بعد کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ان کی عمر کا لحاظ کرنا ہے، وہ سینئر کھلاڑی ہیں، اپنے زمانے کے ٹاپ اسپنر رہے ہیں اور دوسرا بہت اچھی کرواتے ہیں۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ کوئی سینئر جونیئر نہیں، بالکل ایمانداری سے کھیلیں جیسے کھیلنا ہے۔

شروع کی دو گیندوں پر بابر اعظم نے اچھے اسٹروکس کھیلے لیکن تیسری بال پر وہ کریز سے باہر نکلے اور آؤٹ قرار دئیے گئے۔

چیلنج کے اختتام پر ثقلین مشتاق نے کہا کہ اب کپتان پر ایک ڈنر ادھار ہوگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر