چیئرمین نیب راولپنڈی کی سوسائٹی سے اپنے پلاٹ کا قبضہ بھی نہیں لے سکے
45 لاکھ کا پلاٹ خریدا تھا جسے سوسائٹی نے ہڑپ کرلیا،سوسائٹی مالک کو طلب کیا تو اس نے کہا پیسے میرے پاس ہیں، مجھے زمین لے کر دیں،جاوید اقبال کا انکشاف

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ راولپنڈی کی ایک سوسائٹی ان کا 45 لاکھ روپے کا پلاٹ ہڑپ کر گئی، کہتے ہیں ان کے دور میں نیب نے اچھے کام بھی کیے جن کی تعریف ہونی چاہیے۔
چیئرمین نیب نے دعویٰ کیا ہے کہ براڈ شیٹ نے نوازشریف سے کوئی معافی نہیں مانگی۔
یہ بھی پڑھیے
پرویز مشرف کیخلاف انکوائری نہ کرنے پر جاوید اقبال کو توہین عدالت کو نوٹس جاری
اپوزیشن کے وہ لوگ ناخوش ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، چیئرمین نیب
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی ایک سوسائٹی سے متاثرین کو ڈھائی ارب روپے م دلوائے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے راولپنڈی کی سوسائٹی میں 45 لاکھ کا پلاٹ خریدا تھا جسے سوسائٹی نے ہڑپ کرلیا ہے ۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ جب سوسائٹی مالک کو طلب کیا تو اس نے کہا پیسے میرے پاس ہیں، مجھے زمین لے کر دیں، سوسائٹی کے مالک کو کہا کہ نیب زمین کی لین دین کا کام نہیں کرتا، سوسائٹی مالک نے کہا میں آگے تک جاؤں گا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ میرے دور میں نیب نے اچھے کام کیے ان کی تو تعریف ہونی چاہیے۔ نیب کے قانون میں ترمیم کرنے جا رہے ہیں تو میرے ذاتی تجربے کو مدنظر رکھیں،ذاتی مفاد میں نیب کے قانون میں ترمیم نہیں ہونی چاہیے، ملک ایسے ادارے اور اتھارٹیز بھی ہیں جن کی کوئی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتا۔
چیئرمین نیب نےسابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی آڑھے ہاتھوں لے لیا ۔انہوں نے کہا کہ جس نے نواز شریف سے مانگی ہے وہ براڈ شیٹ نہیں، براڈشیٹ نے نواز شریف سے کوئی معافی نہیں مانگی، براڈ شیٹ کے معاملے پر جسٹس عظمت سعید کمیشن کی رپورٹ دیکھ لیں۔









