سرباز خان نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرکے نیا ریکارڈ بنادیا

سربازخان دنیا کی8ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے  10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کن چن جونگا سر کرکے نیا اعزاز حاصل کرلیا۔

الپائن کلب پاکستان کے مطابق سربازخان دنیا کی8ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے  10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔

یہ بھی پڑھیے

شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

اضافی آکسیجن کے بغیر بلند ترین چوٹیاں سرکرنے والے واحد پاکستانی کوہ پیما لٹل کریم اتنقال کرگئے

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے 8 ہزار 586 میٹر  بلند چوٹی ہفتے کی  صبح اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سر کی۔ گزشتہ برس اکتوبر میں سرباز خان نے داؤ لاگیری پیک کامیابی سے سر کی تھی اور 8 ہزار میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

32 سالہ سرباز خان گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے علاقے علی آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے 2016 میں بطور کوہ پیما اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اپنے چھ سالہ کیریئر میں اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 10 چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔

سرباز خان موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے نامور کوہ پیما علی سدپارہ کے شاگرد ہیں۔

متعلقہ تحاریر