ترکی میں اسلامی روایات کی ادائیگی میں کبھی دشواری پیش نہیں آئی، قراۃ العین

ترکی میں پاکستانی اسٹوڈنٹ کا کہنا ہے ترکی کا موسم بہت خوشگوار ہے یہاں پاکستان کی طرح چاروں موسم میسر ہیں۔

گزشتہ ساڑھے چھ سال سے ترکی میں مقیم پاکستانی اسٹوڈنٹ قراۃ العین کا کہنا ہے کہ ترکی میں رہنے کا تجربہ انتہائی شاندار ہے ، یہ اس لیے بھی کیونکہ ترکی ایک اسلامی ملک ہے ہمیں یہاں اپنی اسلامی روایات کی ادائیگی میں کوئی دشواری پیش نہیں آتی ہے۔

نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قراۃ العین کا کہنا ہے کہ ترکی کا موسم بہت ہی بہترین ہے اور یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان کی طرح یہاں بھی چاروں موسم میسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ترکی کی روایت پسند فیملیز کو خواتین کا ڈانس کرنا پسند نہیں ، ڈانس ٹیچر برفین

ترکی کا میوزیم آف اسلامک ہسٹری خوبصورتی میں اپنی مثال آپ

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں سب سے بڑا زبان کا ہے کیونکہ موسٹلی پاکسانیوں کو انگلش نہیں آتی ہے کیونکہ ہماری مادری زبان اردو ہے ، دوسرا بڑا مسئلہ یہاں پر کھانے کا ہے ، پاکستانی مرچ مصالحے والے کھانے کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ یہاں پر کھانے بالکل لائٹ ملتے ہیں۔ تاہم ہمیں اس بات کا اطمینان ہوتا ہے کہ یہاں تمام چیزیں حلال ملتی ہیں۔

نیوز 360 کے نامہ نگار کے ایک سوال کے جواب میں قراۃ العین کا کہنا تھا ترکی کی زبان بہت ہارڈ ہے میری لیگویج سیکھنے کی شروعات اس وقت ہوئی جب میرے بیٹے نے یہاں پر اسکولنگ شروع کی ۔

قراۃ العین نے نیوز 360 کے اپنے مزید کون کون سے تجربات شیئر کیے دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

متعلقہ تحاریر