شیریں مزاری کی گرفتاری کی خبر سن کر خوشی نہیں ہوئی، مریم نواز
نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا ہے شیریں مزاری پر 800 کینال کی اراضی کو غیرقانونی طریقے سے اپنے نام منتقل کرنے کا مقدمہ بزدار حکومت میں قائم کیا گیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شیریں مزاری پر مقدمہ ان کی اپنی بزدار کی حکومت میں قائم کیا گیا تھا ، شیریں مزاری کی گرفتاری کی خبر سن کر خوشی نہیں ہوئی ، 800 سو کنال کی اراضی قبضے کا مقدمہ بنایا گیا تھا ، اینٹی کرپشن نے انہیں گرفتار کیا ہے۔
رائیونڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء میں سوشل میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کے خلاف محکمہ مال کی 800 کنال اراضی کا انتقال اپنے نام کرانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مقدمہ بھی بزدار حکومت میں بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا
اداروں کے تعاون کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی، رانا ثناء اللہ
مریم نواز کا کہنا تھا شیریں مزاری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کو عورت کارڈ نہیں کھیلنا چاہیے ، خاتون کو گرفتار کرلیا ، یہ ہو گیا وہ ہو گیا ، بات یہ ہے کہ اگر اینٹی کرپشن نے انہیں گرفتار کیا ہے تو ان کے پاس ضرور کوئی وجہ ہو گی ۔ پی ٹی آئی والے عورت کارڈ کی طرف تو کبھی آئیں بھی نہیں، اس کی وجہ یہ ہے جب مجھے اریسٹ کیا گیا تو مجھ پر کوئی الزام نہیں تھا ، ان کے اوپر تو سنگین الزم ہے ، اپنی والد کی مدد کا الزام لگا کر مجھے چار ماہ تک اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ، میں اپنے والد سے ملنے گی تو مجھے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کرلیا ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے پچھلے چار سالوں کے دوران لوٹ مار ، نالائقی اور نااہلی نے ملک کو کروشل صورت پر منتقل کردیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کو آئے صرف پانچ ہفتے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی کی بزنس کمیونٹی سے خطاب تازہ ہوا کا جھونکا تھا۔
مریم نواز کا کہنا تھا ہم کو تو چار سال میں اس بات کی عادت ہو گئی تھی کہ میں ای سی اتروا دوں گا ، اس کی بیٹی کو پکڑ لو او کی ماں کو پکڑ لو ، اس کی بہن کو پکڑ لو ، منہ پر ہاتھ پھیر کر کہا جاتا تھا نواز شریف کو نہیں چھوڑوں گا ، اور انتقام انتقام کے الزامات کے علاوہ کوئی بات سننے کو نہیں ملی۔ اور یہ اسی وجہ سے پاکستان آج معاشی طور پر اتنا کمزور ہوگیا ہے۔ پاکستان کی معیشت آج وینٹی لیٹر پر ہے۔ جو کچھ چار سالوں میں پاکستان کے ساتھ کیا گیا اس کا خمیازہ پاکستان آج بھگت رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں ہم سب کو مل کر پاکستان کے لیے کام کرنا ہوگا ، شہباز شریف کی اسپیچ سن کر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی ، ان کی ایڈمنسٹریٹر کے حوالے سے ریپوٹیشن ہے ، انہوں نے اپنی خدمت سے پنجاب کی تقدیر بدلی ہے۔ مجھے فخر محسوس ہوا کہ شہباز شریف کی ہر ہر مسئلے پر گرفت مضبوط ہے۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف چھ بجے اٹھتا ہے تو میرا مالی بھی چھ بجے اٹھتا ہے ، مالی اپنی حلال روزی کے لیے صبح چھ بجے اٹھا تھا ، آپ 12 بجے اٹھتے تھے اور 4 بجے بنی گالا واپس چلے جاتے تھے اس لیے اس ملک کی معیشت کا یہ حال ہو گیا ہے۔ اور شہباز شریف اس لیے صبح 6 بجے اٹھتا ہے کیونکہ اس قوم کی خدمت میں اس کو حاضر ہونا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا عمران خان کہتے ہیں نئی حکومت کو تیل کی قیمتیں بڑھانے سے ڈر لگ رہا ہے ، جی بالکل نواز شریف اور شہباز شریف تیل کی قیمتیں بڑھانے ڈرتے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے کہ عوام وہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے ۔ کیونکہ اگر تیل کی قیمتیں بڑھائیں تو ان کے گھروں پر فاقے آجائیں گے۔